خبریں

پاکستانی امریکن کمیونٹی کا ڈاکٹر خالد لقمان سے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

طارق مقصود چوہدری کی نماز جنازہ نیوجرسی میں ادا کرنے کے بعد جسد خاکی کی جرسی میں ہی تدفین کی گئی ، نماز جنازہ میں عزیز و اقارب اور نمازیوں کی بڑی تعداد میں شرکت

نیوجرسی (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹرخالد لقمان کے چھوٹے بھائی طارق مقصود چوہدری نیوجرسی (امریکہ) میں اتوارکی صبح نو بجے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی عمر 60سال تھی ، ان کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ طارق مقصود چوہدری کی نماز جنازہ نیوجرسی کے”اسلامک سوسائٹی آف سنٹرل جرسی“ میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیز و اقارب کے علاوہ کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔ بعد ازاں مرحوم کو نیوجرسی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
طارق مقصود چوہدری ، رواں ماہ کے اوائل میں کورونا کی وجہ سے علیل ہوئے جس سے وہ ٹھیک ہو گئے ۔ بعد ازاں انہیں سانس کی تکلیف شروع ہوئی اور دوبارہ ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں وہ دو ہفتے زیر علاج اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہے ۔ اتوار ،28فروری کی صبح وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔،طارق مقصود چوہدری ، پیشے کے اعتبار سے بزنس میں تھے ۔ ان کا نیوجرسی کی معروف بزنس وسماجی شخصیات میں شمار ہوتاتھا۔
پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات، دوست احباب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے مقامی قائدین اجمل چوہدری ، ظفر سپرا، شکور عالم ، روحیل ڈار، رانا سعید، میاں فیاض، احمد جان ، انور شاہ واسطی ، دانش ملک ، رانا اشفاق، اسد چوہدری ، ڈاکٹرپوشنی ، محسن ظہیر، جاوید صدیقی ،پرویز اختر ، تنویر چوہدری ، بیگم طلعت رفیق جان ، بشیر قمر ، راجہ رزاق، راجہ آزاد گل، راجہ ضمیر ، آغا افضل خان ، سرور چوہدری سمیت دیگر نے ڈاکٹر خالد لقمان سے ان کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، اُن کے درجات بلند فرمائیں ۔
ڈاکٹر خالد لقمان جو کہ چند دن قبل بھائی کی عیادت کے سلسلے میں دو ہفتے امریکہ رہ کر پاکستان واپس گئے ہیں ، پاکستان میں موجود ہیں ۔ ان سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے درج ذیل وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

001-92-300-04000360

۔۔۔۔۔۔۔۔

Dr Khalid Luqman’s brother Tariq Maqsood Chaudhry passes away in New Jersey

Related Articles

Back to top button