ڈاکٹر آصف رحمان کو صدمہ،والدہ کا انتقال
APPNA former president Dr Asif Rehman's mother passes away in New York
نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی کے رہنما اور پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم ”اپنا “ کے سابق پریذیڈنٹ ڈاکٹر آصف رحمان کی والدہ نیویارک میں انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ 24دسمبر بروز منگل کو دوپہر بارہ بجے مسجد ال نور سٹیٹن آئی لینڈ ، نیویارک میں ادا کی جائے گی ۔
پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی اور ”اپنا“ کی جانب سے ڈاکٹر آصف رحمان سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
ڈاکٹر آصف رحمان اور سوگوار خاندان کی جانب سے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہو رہے ہیں اور ان سے اظہار تعزیت کررہے ہیں ۔نماز جنازہ میں شرکت کے لئے مسجد ال نور سٹیٹن آئی لینڈ کا ایڈریس درج ذیل ہے
Masjid Un-Noor
104 Rhine Avenue, Staten Island, NY 10304
APPNA former president Dr Asif Rehman’s mother passes away in New York