پاکستان

امریکہ اور جمیکا میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا دورہ جمیکا  

کنگز ہاوس میں ڈاکٹر اسد مجید خان نے جمیکا کے گورنر جنرل پیٹرک ایلن کو اپنی تقرری کی اسناد پیش کیں ،گورنر جنرل کی جانب سے اسد مجید خان کو خوش آمدید

دو طرفہ سیاسی و معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے سمیت موجودہ خیرسگالی اور دوستی کو مزید بہتر کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے، ڈاکٹراسد مجید خان
پاکستان اور جمیکا نے اقوام متحدہ، نان الا ئنڈ موومنٹ اور دولت مشترکہ میں فعال شرکت سے، ان بین الاقوامی تنظیموں کی مضبوطی میں اہم کردار اداکیا۔گورنر جنرل جمیکا

جمیکا (اردو نیوز) ڈاکٹر اسد مجید خان نے جمیکا کے گورنر جنرل پیٹرک ایلن کو اپنی جانب سے اسناد پیش کر دی ہیں ۔کنگز ہاوس میں اسناد پیش کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان، عمران خان کی جانب سے جمیکا کے گورنر جنرل، حکومت اور عوام کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
ڈاکٹراسد مجید خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سفیر پاکستان کی حیثیت سے دو طرفہ سیاسی و معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے سمیت موجودہ خیرسگالی اور دوستی کو مزید بہتر کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور جمیکا کی دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے مزید کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ گورنر جنرل جمیکا پیٹرک ایلن نے ڈاکٹراسد مجید خان کو خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستانی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔پاکستان اور جمیکا کے مابین دوطرفہ دوستانہ تعلقات مشترکہ مفادات اور اقدار پر مبنی ہیں۔
گورنر جنرل جمیکا پیٹرک ایلن نے کہا کہ پاکستان اور جمیکا کی اقوام متحدہ، نان الا ئنڈ موومنٹ اور دولت مشترکہ میں فعال شرکت نے ان بین الاقوامی تنظیموں کی مضبوطی میں اہم کردار اداکیا۔سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان دورہ جمیکا کے دوران سینیٹر کامینا جانسن سمتھ، وزیر برائے امور خارجہ و تجارت اور دیگر اعلی عہدیداروں سمیت پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

Related Articles

Back to top button