ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کو بھی ”کورونا“ ہو گیا
ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کے مطابق بدھ 15جون کو ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ ڈاکٹر فاؤچی جن کی عمر81سال ہے ، کے مطابق وہ کورونا کی معمولی علامات محسوس کررہے ہیں
واشنگٹن ڈی سی ( اردو نیوز ) کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صف اول میں کلیدی کردار ادا کرنے والے امریکی سائنسدان ، ماہر امراض متعددی امراض اور امریکی انسٹیٹیویٹ برائے الرجی اور متعددی امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹرانتھونی فاو¿چی ”کورونا وائرس“ کے خلاف لڑت لڑت بالآخر خود بھی ”کورونا“ کا شکار ہو گئے ۔
ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کے مطابق بدھ 15جون کو ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ ڈاکٹر فاؤچی جن کی عمر81سال ہے ، کے مطابق وہ کورونا کی معمولی علامات محسوس کررہے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں ۔
امریکی انسٹیٹیویٹ برائے الرجی اور متعددی امراض کے مطابق ڈاکٹر فاو¿چی کو انٹی وائرل میڈیسن سے علاج کیا جا رہا ہے ۔ کورونا کی علامات کے دوران ڈاکٹر فاؤچی گھر سے کام کریں گے اور مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے
تازہ ترین اور اہم خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔۔ Urdu News USA اردو نیوز یو ایس اے