پاکستان

کورونا وبا کا سامنا کرنے والے امریکی سائنسدان ڈاکٹرانتھونی فاؤچی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ڈاکٹرفاؤچی نے امریکی نیشنل انسٹیٹیویٹ برائے الرجی اینڈمتعدی امراض کی 1984سے لے کر آج تک سربراہی کی، امریکہ کے سات صدور کے ادوار میں خدمات انجام دیں

نیویارک (محسن ظہیر سے ) کورونا وبا کے دوران امریکہ میں بالخصوص اور دنیا میں بالعموم کلیدی کردار ادا کرنے والے اور منظر عام پر آنیوالی امریکی سائنسدان ڈاکٹر انتھونی فاو¿چی دسمبر میں امریکی ادارہ برائے متعدی امراض کے سربراہ کے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے ۔81سالہ ڈاکٹرفاؤچی نے امریکی نیشنل انسٹیٹیویٹ برائے الرجی اینڈمتعدی امراض کی 1984سے لے کر آج تک سربراہی کی ۔ انہیں اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے امریکہ کے سات صدور کے ادوار میں خدمات انجام دیں ۔

ڈاکٹرفاؤچی نے ”ایڈز “ ، ”انتھراکس“، ایبولا ، زیکا اور کورونا وبا کے دوران صف اول میں رہ کر اپنا کردار ادا کیا ۔ڈاکٹر فاو¿چی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں وبا کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے ساتھ ساتھ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو ڈیل کرنے کے حوالے سے مشکل وقت بھی دیکھا۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے امریکہ میں ایک ملین کے قریب امریکی لقملہ اجل بن گئے ۔

Dr Fauchi, COVID19, Corona, Urdu News

Related Articles

Back to top button