ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے
ڈاکٹر عامر لیاقت کی اچانک طبیعت خراب ہوئی ، بیہوش ہوئے اور انتقال کر گئے
کراچی (اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کے ملازم نے بتایا کہ رکن اسمبلی کی طبیعت صبح خراب ہوئی جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے، انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی وفات کی تصدیق کر دی۔
بتایا گیا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ملازم کو ان کے کمرے سے چیخ کی آواز سنائی دی جس کے بعد اس نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی جو کہ بند تھا ۔ پھر کسی طریقے سے دروازہ کھالا گیا تو ڈاکٹر عامر اندر بیہوش تھے ۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کر گئے تھے ۔ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاکہ وجہ موت معلوم کی جا سکے ۔
عامر لیاقت حسین کےانتقال کے سبب قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔امریکہ میں موجود تحریک انصاف سمیت کمیونٹی کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے ۔
اردو نیوز یو ایس اے