" "
پاکستان

سابق صدر آصف زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر سومرو کا دورہ امریکہ

احسن چغتائی کا ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کے اعزاز میں استقبالیہ، بروکلین بورو پریذیڈنٹ کی خصوصی شرکت

پاکستان اور امریکہ میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی عوام میں تعلقات کو بھی زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہئیے ، ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اور پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی (PAYS) کے روح رواں احسن چغتائی کی جانب سے امریکہ کے نجی دورے پر آئی پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کے اعزا زمیں یہاں استقبالیہ اور عشائیہ دیا گیا ۔ عشائیہ میں بروکلین کے بورو پریذیڈنٹ انٹونیو رینوسو ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا ،ڈپٹی پبلک ایڈوکیٹ کاشف حسین سمیت کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
احسن چغتائی کی جانب سے استقبالیہ میں شرکت کے موقع پر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو اور بورو پریذیڈنٹ رینوسو سمیت دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹرقیوم سومرو کا بورو پریذیڈنٹ بروکلین انٹونیو رینوسو اور ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا سمیت دیگر مہمانوں سے تعارف کروایا ۔
بورو پریذیڈنٹ رینوسو نے ڈاکٹر سومرو کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اُن کے بورو بروکلین میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سب سے بڑی تعداد آباد ہے ۔
ڈاکٹر قیوم سومرو کی جانب سے احسن چغتائی، بورو پریذیڈنٹ رینوسو، ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا سمیت شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ بروکلین میں جو عزت افزائی اور پذیرائی کی گئی ہے ، وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی عوام میں تعلقات کو بھی زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہئیے ۔
احسن چغتائی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکل میں ایک پاکستان آباد ہے اور پاکستانی امریکن کمیونٹی ، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ میں ایک پل کے طور پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

Related Articles

Back to top button