خبریں

صدر جو بائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے ساتھ ہی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا کی معافی کی آخری امید دم بھی توڑ گئی

Dr. Aafia Siddiqui’s Last Hope for Clemency Fades as President Joe Biden Leaves the White House

صدر بائیڈن کی جانب سے اپیل مسترد کئے جانے کے بعد ہم اپنی کوششیں ترک نہیں کریں گے بلکہ اب پلان بی پر کام کریں گے،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو سمتھ کا بیان

نیویارک (اردو نیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے ساتھ ہی امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا کی معافی اور رہائی کی ،بائیڈن انتظامیہ سے آخری امید دم ،بھی توڑ گئی۔ امریکہ کے سبکدوش ہونے والے صدر بائیڈن ، نے اقتدار سے الگ ہونے سے چند گھنٹے پہلے تک بھی قیدیوں کی سزا کی معافی کے فیصلے کیے حتیٰ کہ انہوں نے سابق کانگریس وومین لیز چینی ، سائنسدان ڈاکٹر انتھونی فاؤچی اور جنرل ریٹائرڈ ملر کے بارے میں قبل اس وقت کسی بھی ممکنہ سزا کے حوالے سے پیشگی معافی نامہ بھی جاری کرد یئے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی جو کہ صدر بائیڈن کے دور صدارت کے آخری دنوں اور لمحات میں امریکہ میں موجود رہیں، آخری وقت تک صدر بائیڈن سے اپنی بہن کی رہائی کی اپیلیں کرتی رہیں ، ان کے ساتھ ڈاکٹر عافیہ کے وکیل بھی کوششیں جاری رکھے رہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے صدر بائیڈن کے نام پیغام پر پیغام جاری کرتے رہے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو سمتھ کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کی پٹیشن کو مسترد کرنے کا فیصلہ ایسے پتے پر ارسال کیا گیا ہے کہ جو چار سال پرانا ہے اور یہ پتہ انہوں نے دیا ہی نہیں تھا۔ کلائیو سمیتھ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ صدر بائیڈن کی جانب سے اپیل مسترد کئے جانے کے بعد ہم اپنی کوششیں ترک نہیں کریں گے بلکہ اب پلان بی پر کام کریں گےبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے ساتھ ہی ان کا کسی بھی قیدی کی سزا کی معافی کا اختیار ختم ہو گیا ہے اور اب یہ اختیار امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حاصل ہو گا جو چار سال کے لئے ملک کے صدر ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ صدارتی اختیار کے تحت اپنے سپورٹرز بالخصوص چھ جنوری کو کانگریس بلڈنگ پر حملہ کیس میں سزا یافتہ افراد کے سزاؤں کو معاف کریں گے۔

Dr. Aafia Siddiqui’s Last Hope for Clemency Fades as President Joe Biden Leaves the White House

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button