پاکستانامیگریشن نیوز

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صدر بائیڈن سے آخری امید ، واشنگٹن میں فوزیہ صدیقی سرگرم عمل

Dr. Aafia Siddiqui's Release: Final Hope Rests on President Biden as Fowzia Siddiqui Ramps Up Efforts in Washington

 نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکی صدر جو بائیڈن کے عہدے سے سبکدوش ہونے میں اب گھنٹوں کا وقت باقی بچ گیا ہے اور اس آخری وقت پر امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جانب سے صدارتی معافی کے لئے کوششیں بھی جاری ہیں ۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، امریکہ میں ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کے ہمراہ موجود ہیں اور صدر بائیڈن ان کی موجودہ امریکی صدارت کے دور میں آخری امید ہیں ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کو اختیار ہے کہ وہ کسی بھی قیدی کی سزا معاف کرکے اس کی رہائی کو ممکن بنا سکتے ہیں ۔
دریں اثناءبرطانوی میڈیا ادارے سکائی نیوز کے حوالے سے یہ اطلاع سامنے آرہی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر بائیڈن سے رہائی کی اپیل کر دی ہے ۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ اس اپیل پر وائٹ ہاوس سے رخصت ہونے سے پہلے صدر بائیڈن کوئی فیصلہ کرتے ہیں یا نہیں ؟
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی بھی امریکہ میں موجود ہیں ۔ انہوں نے جمعہ کا دن امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں گذارا ۔ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ محسن نقوی بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے کردار ادا کررہے ہیں ۔
اسکائی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حراست میں قید پاکستانی نیوروسائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنی رہائی کی امید ظاہر کی ہے، کیونکہ نئے شواہد سامنے آئے ہیں جو ان کی بے گناہی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے اسکائی نیوز کو بتایا: “مجھے امید ہے کہ میں بھلائی نہیں گئی ہوں اور جلد ہی، انشاءاللہ، میں اس اذیت سے آزاد ہو جاوں گی۔”
ڈاکٹر عافیہ کے وکیل، کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ، نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ان کی رہائی کے لیے معافی نامہ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسکائی نیوز کے مطابق یہ ڈوزیئر دیکھا گیا ہے لیکن اس میں شامل تمام دعووں کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہوسکی۔
ڈاکٹر عافیہ کی بہن، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، نے اسکائی نیوز سے گفتگو میں کہاکہ میری بہن بے گناہ ہے ۔ اگر ان پر ذرا سا بھی الزام ہوتا، تو میں اپنی پوری زندگی ان کی رہائی کے لیے وقف نہ کرتی

پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے کسی پیش رفت کے بارے میں پوچھا گیا تو بتایا گیا کہ فی الحال کسی پیش رفت کے حوالے علم میں کوئی بات نہیں ۔

Dr. Aafia Siddiqui’s Release: Final Hope Rests on President Biden as Fowzia Siddiqui Ramps Up Efforts in Washington

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button