پاکستانامیگریشن نیوز

ایلان مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کر دیا

Elon Musk has restored former president Donald Trump Twitter account

ٹوئٹر کی سابق انتظامیہ نے آخری وقت تک صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند رکھا تاہم ایلان مسک کی جانب سے ٹوئٹر کمپنی خریدنے کے بعد جو اہم اور بڑے فیصلے کئے گئے ہیں، ان میں صدر ٹرمپ کے اکاؤنٹ کی بحال کا فیصلہ بھی شامل ہے

نیویارک (اردو نیوز )ٹوئٹر کمپنی کے نئے مالک ایلان مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا ہے ۔ اس بات کا اعلان ٹوئٹر کی جانب سے ہفتے کو کیا گیا ۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ ، صدارتی الیکشن کے بعدچھ جنوری کے بعد کئے جانیوالے ان کے ٹویٹ اور تقاریر کی بنیاد پر بند کر دیا گیا تھا ۔ٹوئٹر کی سابق انتظامیہ نے آخری وقت تک صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند رکھا تاہم ایلان مسک کی جانب سے ٹوئٹر کمپنی خریدنے کے بعد جو اہم اور بڑے فیصلے کئے گئے ہیں، ان میں صدر ٹرمپ کے اکاو¿نٹ کی بحال کا فیصلہ بھی شامل ہے ۔

ٹوئٹر پر اکاو¿نٹ بحال کئے جانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سماجی رابطوں کی اپنی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر اپنا اکاؤنٹ بدستور آپریٹ کرتے رہیں گے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایسے وقت پر بحال ہوا ہے کہ جب انہوں نے سال 2024میں ایک بار پھر صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اکاو¿نٹ بدستور بند ہے ۔

 

Related Articles

Back to top button