ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا ایپ عوام کےلئے دستیاب
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔اب جاکر اسے عوام کے لیے پیش کیا گیا ہے جو ٹوئٹر سے کافی حد ملتی جلتی ایپ ہے
فلوریڈا (نیوز ڈیسک )سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ عوام کے لیے متعارف کرا دی ہے۔سابق امریکی صدر نے 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل میں حامیوں کی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں سوشل میڈیا پر لگنے والی مستقل پابندی کے بعد اکتوبر 2021 میں اپنی نئی میڈیا کمپنی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔اب جاکر اسے عوام کے لیے پیش کیا گیا ہے جو ٹوئٹر سے کافی حد ملتی جلتی ایپ ہے۔اس ایپ کو اتوار کو رات گئے امریکا کے لیے ایپل کے ایپ اسٹور میں جاری کیا گیا اور فی الحال گوگل پلے اسٹور پر دستیاب نہیں۔
خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹروتھ سوشل کے کچھ ابتدائی صارفین فوری طور پر ایپ میں سائن ان نہیں ہوسکے اور کچھ کا ایپ نے اس پیغام کے ساتھ استقبال کیا کہ بہت زیادہ مانگ کی وجہ سے ہم نے آپ کو ویٹ لسٹ میں رکھ دیا ہے۔ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (ٹی ایم ٹی جی) نامی کمپنی اس ایپ کے پیچھے ہے اور اس کے سی ای او ڈیوین نیونز نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے ایپ ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم رواں ہفتے لوگوں کے لیے اسے ایپل ایپ اسٹور میں لوگوں کے لیے پیش کررہے ہیں اور ہمارے خیال میں مارچ کے آخر تک کم از کم امریکا کے اندر اسے مکمل آپریشنل کردیا جائے گا۔اکتوبر 2021 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تحریری بیان میں کہا تھا کہ ’ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں طالبان کی ٹوئٹر پر بہت بڑی موجودگی ہے، پھر بھی آپ کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش کرادیا گیا ہے، یہ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ ’میں بہت جلد ٹروتھ سوشل پر اپنا پہلا سچ بھیجنے کے لیے پرجوش ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ ’میں جلد ہی ٹروتھ سوشل پر اپنے خیالات شیئر کرنے اور بگ ٹیک کے خلاف لڑنے کے لیے پرجوش ہوں۔
Donald Trump's new social media venture, Truth Social, appears set to launch in Apple's App Store on Monday, potentially marking the return of the former president to social media on the U.S. Presidents Day holiday. https://t.co/jLjL1qngbU pic.twitter.com/HhspUbQexI
— Newsmax (@newsmax) February 20, 2022