پاکستان

نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر گالا ڈنر کا اعلان،وزیر داخلہ محسن نقوی کی شرکت کا امکان

New York Gala Dinner Announced to Celebrate Donald Trump's Election as President, Interior Minister Mohsin Naqvi Likely to Attend

صدر ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری سے قبل نیویارک میں اس تقریب کا انعقاد پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب کی جانب سے کیا جا رہا ہے

نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نے امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کے عہدے سنبھالنے کی خوشی میں ایک خصوصی تقریب اور گالا ڈنر منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تقریب صدر ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل نیویارک میں منعقد کی جائے گی اور اس کا مقصد کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کرنا اور خوشی کا اظہار کرنا ہے۔ منتخب صدر ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل نیویارک میں اس تقریب کا انعقاد پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ منتظمین نے اس موقع کو نہ صرف کمیونٹی کے اتحاد بلکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت قرار دیا ہے۔
اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ شرکاءکے اعزاز میں ایک کیک بھی کاٹا جائے گا، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کی خوشی کی علامت ہوگا۔
منتظمین نے تقریب کو پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لیے ایک تاریخی موقع قرار دیا ہے، جہاں کمیونٹی کے افراد امریکہ کے نئے صدر کو خوش آمدیدکہیں گے ۔

New York Gala Dinner Announced to Celebrate Donald Trump’s Election as President, Interior Minister Mohsin Naqvi Likely to Attend

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button