پاکستانامیگریشن نیوز

صدر ٹرمپ کی حلف برداری میں بائیڈن سمیت سابق امریکی صدور کی شرکت

Former Presidents, Including Biden, Attend Trump’s Swearing-In Ceremony: Major Announcements Follow, Including Panama Canal Reclaim, National Emergency on Borders, and Deportation of Undocumented Immigrants

ڈونلڈ ٹرمپ کا حلف اٹھانے کے بعد پانامہ کنال واپس لینے ، امریکی بارڈرز پر نیشنل ایمرجنسی کے نفاذ اور غیر قانونی تارکین وطن کی ڈیپورٹیشن سمیت بڑے اعلانات

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ کے سبکدوش ہونیوالے صدر جو بائیڈن سمیت تین سابق صدور بل کلنٹن، جارج بش اور براک اوبامہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔جو بائیڈن سمیت تینوں سابق صدور کو ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے اپنی اپنی اہلیہ کے ساتھ شرکت کے دعوت نامے بھجوائے گئے تھے۔ بل کلنٹن اور جارج بش اپنی اہلیہ کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے تاہم سابق صدر اوبامہ اکیلے شریک ہوئے۔تقریب میں سبکدوش ہونیوالی نائب صدر کمالا ہیرس ، سبکدوش ہونیوالے صدر بائیڈن کی اہلیہ ڈاکٹر جل بائیڈن اور وائس پریذیڈنٹ کمالا ہیرس کے شوہر ڈگ ہالف مین نے بھی شرکت کی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ان سے ان کے عہدے کا حلف امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے لیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ ایک ٹرم صدر رہنے کے بعد دوسری بار الیکشن ہار گئے اور تیسری کوشش میں دوسری بار امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعداپنے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے سنہری دور کا آغاز ہو گیا ہے ۔ انہوں نے اپنے حلف اٹھانے کے دن یعنی کہ20جنوری کو امریکہ میں امریکی عوام کے لئے ”لبریشن “ (آزادی) کا دن قرار دیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں پانامہ کنال واپس لینے اور گلف آف میکسیکو کا نام گلف آف امریکہ رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ صدر ٹرمپ نے امریکہ کے سادرن بارڈ پر نیشنل بارڈر ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان بھی کیااور ساتھ یہ اعلان بھی کیا کہ میکسیکو کی سرحد سے امریکہ میں پناہ لینے کی کوشش کے لئے آنیوالے کو میکسیکو میں رہی رہنا ہوگا۔ حلف برداری کے بعد صدر ٹرمپ نے بڑی تعداد میں امیگریشن ، توانائی سمیت اہم پالیسیوں اور امور سے متعلق ایگزیکٹو آرڈرز (صدارتی حکم ناموں ) پر دستخط کئے۔
واشنگٹن میں شدید سرد موسم کی وجہ سے تقریب حلف برداری کھلے میدان کی بجائے کانگریس کی بلڈنگ کے اندر منعقد ہوئی۔ آخری بار 1985میں بھی شدید سرد موسم کی وجہ سے صدر رونالڈ ریگن کی تقریب حلف برداری بھی کانگریس کی بلڈنگ کے اندر منعقد ہوئی تھی۔

Former Presidents, Including Biden, Attend Trump’s Swearing-In Ceremony: Major Announcements Follow, Including Panama Canal Reclaim, National Emergency on Borders, and Deportation of Undocumented Immigrants

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button