بین الاقوامیپاکستان

امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈٹرمپ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا مقام تبدیل

Venue for U.S. President-Elect Donald Trump's Inauguration Ceremony Changed

نیویارک ( محسن ظہیر سے )امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈٹرمپ ٹرمپ کی 20جنوری کو ہونیوالی تقریب حلف برداری کا مقام مقررہ تاریخ سے تین قبل تبدیل کردیا گیا ہے۔ اب یہ تقریب یو ایس کانگریس کی بلڈنگ کے سامنے کھلے میدان کی بجائے کانگریس کی بلڈنگ کے اندر منعقد ہو گی۔

تقریب کے مقام کی تبدیلی کا اعلان منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیا گیا ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹرتھ سوشل“ اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شدید سرد موسم کو پیش نظر رکھتے ہوئے تقریب حلف برداری کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کانگریس بلڈنگ کے کچھ فاصلے پر واقع ”کیپیٹل ون ایرینا“ جس کے اندر ہزاروں افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے ، میں تقریب حلف برداری کے شرکاءکے لئے واچ پارٹی کا اہتمام کیا جائیگا۔
صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس ، 20جنوری کو کانگریس بلڈنگ کے اندر ”روٹینڈا“ کے ایریا میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھائیں گے ۔ ایک اندازے کے مطابق اس جگہ پر تین سے آٹھ سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے ۔ تقریب حلف برداری کے مقام کی تبدیلی کی وجہ سے تقریب جس میں ہزاروں وی آئی پی مہمانوں نے اپنے سامنے ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لیتے دیکھا تھا، اب تقریب میں شرکت سے محروم ہو گئے ہیں ۔

Trump’s Inauguration Venue Changed; Attendance Significantly Reduced

واضح رہے کہ امریکی شمالی ریاستیں ان دنوں شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں ۔ واشنگٹن ڈی سی میں تقریب حلف برداری کے دن درجہ حرارت منفی 12سنٹی گریڈ تک ہوگا۔ اتنے سرد موسم میں کسی بھی شخص کا زیادہ دیر تک کھلے موسم میں موجود رہنا ممکن نہیں ۔دریں اثناءیو ایس سیکرٹ سروس کی جانب سے تقریب حلف برداری کے مقام کی تبدیلی کی وجہ سے ان نئے مقام پر سیکورٹی انتظامات کا از سر نو جائز ہ لیا جا رہا ہے ۔

Venue for U.S. President-Elect Donald Trump’s Inauguration Ceremony Changed

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button