ڈالر بے قابو، روپے کی قدر میں ہوشربا کمی
ڈالر کے بے قابو ہونے اور روپے کی قدر میں تشویشناک اضافہ نے سب کو پریشان کر دیا ہے
اسلام آباد (اردو نیوز ) پاکستان میںڈالر بے قابو ہو گیا ہے اور روپے کی قدر میں ہوشربا کمی واقع ہو گئی ہے ۔ پاکستان میں ڈالر کی قدر 224روپے سے تجاوز کر گئی ہے ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر گزشتہ روز کے 215.20 روپے کے مقابلے میں 8.8 روپے اضافے کے ساتھ دوپہر ڈھائی بجے کے قریب 224 روپے تک پہنچ گیا۔
ڈالر کے بے قابو ہونے اور روپے کی قدر میں تشویشناک اضافہ نے سب کو پریشان کر دیا ہے اور روپے کی بے قدری کی وجہ سے پہلے سے موجودہ شدید مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے جا رہا ہے
معاشی ماہین کے مطابق ملک میں روپے کی بے قدری کی ایک اہم وجہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے جو کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ۔ پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ تو ہو گیا ہے لیکن معاہدہ کو حتمی شکل ستمبر میں آئی ایم ایف کی بورڈ میٹنگ میں دی جائے گی جس کے بعد ملک کی معیشت میں بہتری ہو گی لیکن معاشی ماہرین اب سوال اٹھا رہے ہیں کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا ملک موجودہ ابتر صورتحال کا مزید متحمل ہو سکتا ہے ۔
https://youtu.be/IkfSgjT5lVA
وفاقی حکومت کی جانب سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ہو شربا کمی کی تازہ ترین صورتحال پر اہم صلاح و مشورے شروع کر دئیے ہیں اور اہم اقدامات لینے کے فیصلے کئے جا رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ پنجاب میںحال ہی میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں عمران خان کی تحریک انصاف بیس میں سے پندرہ نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت کے قائم رہنے کے امکانات معدوم ہو رہے ہیں ۔
Pakistan, Dollar vs Pak Rupees, Pakistan Economy, PTI, Imran Khan, Shehbaz Sharif
تازہ تریں اور اہم خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔ اردو نیوز یو ایس اے