امریکہ میں مقیم یوکرین کے تمام شہریوں کےلئے عارضی امیگریشن سٹیٹس
امریکہ میں مقیم یوکرین سے تعلق رکھنے والے ایسے تمام ارکان کہ جن کے پاس لیگل سٹیٹس نہیں ہے ، کو عارضی لیگل سٹیٹس دیدیا گیا ہے
واشنگٹن ڈی سی (محسن ظہیر سے ) امریکہ میں مقیم یوکرین سے تعلق رکھنے والے ایسے تمام ارکان کہ جن کے پاس لیگل سٹیٹس نہیں ہے ، کو عارضی لیگل سٹیٹس دیدیا گیا ہے ۔یوکرین سے تعلق رکھنے والے امیگرنٹس آئندہ 18ماہ تک امریکہ میں رہ سکیں گے اور انہیں ڈیپورٹ کئے جانے کا کوئی اندیشہ نہیں ہوگا۔
https://twitter.com/J_Gelatt/status/1496964648188456964?s=20&t=erDkbNLErDhdfGlN3BYBQg
یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے جمعرات کو یوکرین کو ”ٹی اپی ایس “ سٹیٹس دیدیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت امریکہ میں مقیم مخصوص ممالک کے شہریوں کو ان کے ملک میں ڈیپورٹیشن سے تحفظ حاصل ہوتا ہے اور انہیں امریکہ میں کام کرنے کی بھی اجازت ہوتی ہے ۔
ہوم لینڈ سیکورٹی سیکرٹری آلین جینڈرو مئیر کوس کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ ، جنگ اور تشدد کی وجہ سے یوکرین سے تعلق رکھنے والے شہری پناہ گزین ہونے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔
Imamia Masjid Peshawar