اوورسیز پاکستانیزخبریں

مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کا لاس اینجلس کے تباہ کن آگ سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی

PML-N USA's Anwar Wasti Expresses Solidarity with Victims of Devastating Los Angeles Wildfires

پاکستانی امریکن کمیونٹی اور مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کی جانب سے جنگلات کی آگ کے متاثرین کے لیے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ، سید انور واسطی

نیویارک (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سیکرٹری اطلاعات سید انور واسطی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی نے لاس اینجلس میں حالیہ جنگلاتی آگ سے متاثر ہونے والے خاندانوں، افراد اور امریکی ہم وطنوں کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سید انور واسطی نے اپنے بیان میں کہا کہ لاس اینجلس کی تباہ کن آگ نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ پوری قوم کے لیے ایک صدمے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کی قیادت نے اپنے بیان میں اس بحران سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور زور دیا کہ ان کی بحالی اور مدد کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا۔ انور واسطی نے مقامی اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی مدد اور ان کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کریں۔
سید انور واسطی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے اور پاکستانی امریکن کمیونٹی اس مشکل وقت میں متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کمیونٹی کے افراد سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں اور امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لیں۔
مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے رہنما نے مزید کہا کہ ایسے مواقع پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر ممکن تعاون فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، اور ہم اس بحران سے متاثرہ افراد کے دکھ کو بانٹنے کے لیے ہر سطح پر کام کریں گے۔

PML-N USA’s Anwar Wasti Expresses Solidarity with Victims of Devastating Los Angeles Wildfires

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button