جارج فلوئڈ کیس، پولیس آفیسر شاون مجرم قرار
منی ایپلس میں مئی 2020میں پولیس حراست میں ہلاک ہونیوالے سیاہ فام امریکی کی موت کے حوالے سے امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، پولیس آفیسر کو عدالت میں ہتھکڑیاں لگ گئیں
کیس کی سماعت کرنے والی جیوری کی جانب سے پولیس آفیسر ڈیرک شاون کو تمام تین الزامات میں قصور وارقرار دے دیا گیا ، عدالت سزا کا تعین کرے گی ، چالیس سال تک سزا ہو سکتی ہے
منی ایپولس (اردونیوز ) امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپولس میں گذشتہ سال پولیس حراست کے دوران جاں بحق ہونے والے سیاہ فام امریکی جارج فلوئڈ کی ہلاکت کے کیس میں پولیس آفیسر کو قصور واراور مجرم قرار دے دیا گیا ہے ۔منی ایپولس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پولیس آفیسر ڈیرک شاون کے خلاف جیوری نے تینوں الزامات میں ان کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے انہیں مجرم قرار دیدیا ۔ فیصلہ سنائے جانے کے بعد جارج فلوئڈ کو عدالت میں ہی ہتھکڑیاں لگا کر حراست میں لے لیا گیا ور عدالت سے سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔
امریکا میں پولیس کے احتساب کے لیے ایک ٹیسٹ سمجھے جانے والے کیس میں عدالت نے 45 سالہ ڈریک چوون کو تینوں الزامات، سیکنڈ ڈگری قتل، تھرڈ ڈگری قتل اور قتل عام میں مجرم قرار دیا گیا ۔اس مقدمے کی سماعت تین ہفتوں تک جاری رہی ۔عدالت کی جانب سے جب فیصلہ سنایا گیا تو منی ایپلیس کورٹ روم کے باہر جمع ہونے والے ہجوم میں عدالت کے فیصلے کے بعد خوشی کی لہر دوڑ پڑی۔
ضمانت پر رپا ڈریک چوون کے کیس میں 7 خواتین اور 5 مردوں پر مشتمل جیوری کے متفقہ فیصلے کو جج پیٹر کاہل نے پڑھ کر سنایا ۔ڈیرک شاون کے لئے سزا کا تعین عدالت آئندہ ہفتوں میں کرے گی ۔ انہیں سب سے سنگین، سیکنڈ ڈگری کے قتل کے الزام میں 40 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا تاہم سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
جارج فلائیڈ کے بھائی روڈنی کا کہنا ہےکہ امریکا میں سیاہ فام افراد سینکڑوں سالوں سے حکام کی جانب سے ناانصافی کا سامنا کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہمیں اس کیس میں فتح کی ضرورت تھی، یہ بہت اہم ہے اور ہمیں یہ مل گیا، ہم اب کچھ بہتر محسوس کرسکیں گے’۔امریکی صدر جو بائیڈن نے جارج فلائیڈ کے اہلخانہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان فیصلوں سے انہیں ‘راحت’ ملی ہے۔
امریکا کی پہلی سیاہ فام نائب صدر کمالا ہیریس نے جارج فلائیڈ کے اہلخانہ سے کہا کہ ‘امریکا میں آج انصاف کا دن ہے اور تاریخ پیچھے مڑ کر اس لمحے کو دیکھے گی۔
Derek Chauvin found guilty of murder in the death of George Floyd