" "
اوورسیز پاکستانیز

پاکستان کا آئندہ وزیر اعظم کون ہوگا؟امریکہ، کینیڈا کے دورے پر آئے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے نام بتادیا

وزیراعظم عمران خان ایک ایماندار شخص ہے۔ انھوں نے کہا کہ احتساب کے عمل میں مشکلات ہیں مگر عمران خان کی ایماندار قیادت میں پاکستانی معاشرے کو کرپشن سے پاک کردیا جائے گا، ڈپٹی سپیکر

کینیڈا ، نیویارک (اردو نیوز )کینیڈا اور امریکہ کے دورے پر موجود قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے وزیر اعظم عمران خان کے بعد ملک کے آئندہ وزیر اعظم کا نام بھی بتادیا ہے ۔ کینیڈا کے پاکستانی ٹی وی چینل ”کینیڈا ون“ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں قاسم سوری نے کہا کہ نہ صرف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ حکومت بھی تحریکِ انصاف کے وزیر اعظم عمران خان کی ہی ہوگی۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے دورہ کینیڈا کے دوران اٹاوا میں کامن ویلتھ ممالک کی اسمبلیوں کے اسپیکرز کی کانفرنس میں شرکت کی اور ایک سیشن کی صدارت کا اعزاز بھی حاصل کیا۔کینیڈا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نجی دورے پر قاسم خان امریکہ کے دورے پر ہیں ۔ وہ یہاں چند روز قیام کریں گے ۔
ٹی وی انٹر ویو میں ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے مزید کہا کہ ہمیں کرپشن زدہ حالات ملے جسے ہم ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہر معاشرے میں مسائل ہوتے ہیں اور پاکستان میں جس طرح پچھلے ستر سالوں میں ادارے کرپشن زدہ ہوئے اس وجہ سے لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر نہ آ سکیں۔ عوام پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، صحت کی سہولیات کا فقدان، تعلیم، بے روزگاری اور اس کے ساتھ ساتھ قوم دہشتگردی کا بھی مقابلہ کرتی رہی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کو ان حالات میں 2018 میں حکومت ملی، اور لوگوں کا کہنا تھا کہ اب ملک کو ایسا حکمران ملا ہے جو کرپشن سے پاک ہے جس کی گواہی ساری دنیا دیتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک ایماندار شخص ہے۔ انھوں نے کہا کہ احتساب کے عمل میں مشکلات ہیں مگر عمران خان کی ایماندار قیادت میں پاکستانی معاشرے کو کرپشن سے پاک کردیا جائے گا۔
پاکستان تحریکِ انصاف حکومت کی کامیابیوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت نے عوام کیلئے وہ اقدامات کیے کہ جو آج تک کسی حکومت نے نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی تاریخی کامیابیوں میں خارجہ پالیسی میں بہتری، مسلہ کشمیر پوری دنیا میں اجاگر کرنا، فاٹا کا انضمام، ویزا حصول میں اسانی، سادگی اور کفایت شعاری مہم کی مدد سے ہونے والے بچت، کرپشن پر کریک ڈاو¿ن، صحت انصاف کارڈ، غربت کے خاتمے کے پروگرام، پناہ گاہوں کا قیام، کامیاب جوان پروگرام، ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے شجر کاری مہم، مدرسہ اصلاحات، کرتار پور راہداری، سیاحت کو فروغ، مواصلات کے نظام میں بہتری اور کئی دیگر عوامی منصوبے شامل ہیں۔
قومی اسمبلی میں قانون سازی کے حوالے سے سوال پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف حکومت نے اب تک کے اپنے مختصر دورِ حکومت میں ’زینب الرٹ، رسپانس اینڈ ریکوری‘ بِل 2019 کی متفقہ طور پر منظوری، انتخابات کی شکایات اور پٹیشنز کو تیزی سے حل کرنے کے لیے بینچوں میں اضافہ، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے بورڈ کے اختیارات میں توسیع، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافہ، اسلام آباد اور سینیما گھروں میں تمباکونوشی کے حوالے سے بل منظور کروائے۔
قاسم خان سوری نے کہا کہ میں نے آرمی ایکٹ کی منظوری کے لئے بلاول بھٹو سمیت اپوزیشن رہنماو¿ں سے ملاقات کی اور اپوزیشن رہنماوں سے ویسے بھی ملتا بھی رہا ہوں ۔

Deputy Speaker Qasm Suri Canada, USA visit

Related Articles

Back to top button