خبریںپاکستان

احمد جان کے زیر اہتمام ڈپٹی انسپکٹر پولیس محمد جہانگیر اشرف کی پروموشن کی خوشی میں بڑا استقبالیہ

Reception Held by Ahmed Jan Celebrating Deputy Inspector Muhammad Jahangir Ashraf's Promotion

ویسٹ چیسٹر میں احمد جان کی رہائشگاہ پر محمد جہانگیر اشرف جو کہ 41پریسنٹ برونکس کے کمانڈنگ آفیسر اور NYPD میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر پروموٹ ہوئے ہیں، کے اعزاز میں بڑااستقبالیہ دیا گیا

استقبالیہ میں نیویارک سٹیٹ کے اسمبلی مین نیڈر سیاگ ، قونصل جنرل پاکستان عامر احمد اتوزئی اور انسپکٹر عدیل رانا ، کمیونٹی رہنما علی رشید سمیت پاکستانی و مسلم پولیس آفیسرز اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت احمد جان کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے اور 41پریسنٹ، برونکس (نیویارک) کے کمانڈنگ آفیسر مقرر ہونے والے ڈپٹی انسپکٹر محمد جہانگیر اشرف کے اعزاز میں عظیم الشان استقبالیہ دیا گیا ۔

ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی، نیویارک میں احمد جان کی رہائشگاہ پر دئیے جانیوالے استقبالیہ میں نیویارک سٹیٹ کے اسمبلی ممبر نیڈر سیاگ، پاکستانی قونصل جنرل نیویارک عامر احمد اتوزئی ، انسپکٹر نیویارک پولیس عدیل رانا، امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کے چئیرمین علی رشید کے علاوہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی اور مسلم امریکن پولیس آفیسرز اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ڈپٹی انسپکٹر جہانگیر اشرف کے اعزاز میں استقبالیہ کے اہتمام میں احمد جان کے علاوہ ان کے عزیز و اقارب
چوہدری محمد عبداللہ،چوہدری حامد محمود،چوہدری شاہد محمود،فیصل چوہدری،قاسم حامد،اسماعیل محمود،یوسف جان،عبدالروف راجہ اور محمد نعمان،ساجد وڑائچ ،اعجازچوہدری و دیگر نے خصوصی کردار ادا کیا ۔ ڈپٹی انسپکٹر محمد جہانگیر اشرف سمیت دیگر مہمانان خصوصی امسبلی ممبر سیاگ اور قونصل جنرل اتوزئی جب تقریب گاہ میں پہنچے تو احمد جان سمیت ان کے ساتھی میزبانان اور اہل خانہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا ۔

 

Reception Held by Ahmed Jan Celebrating Deputy Inspector Muhammad Jahangir Ashraf’s Promotion

Related Articles

Back to top button