دنیا ٹی وی امریکہ کے ڈائریکٹر نارتھ امریکہ محمد آصف کا ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا کے اعزاز میں استقبالیہ
عدیل رانا ایک رول ماڈل ہیں ۔ انہوں نے مسلسل محنت ، دل لگی اور استقلال سے اپنا سفر جاری رکھا اور کامیابی کا ایک کے بعد دوسرا زینہ عبور کررہے ہیں ۔ان کے لئے ڈھیروں دعائیں ہیں
استقبالیہ میں صحافیوں اور کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات عظیم ایم میاں ، راجہ ساجد، شاہد گوندل ، علی رشید،معوذ صدیقی ، مجیب لودھی، ایم آر فرخ، فہیم میاں ، محسن ظہیر،چوہدری اسلم ڈھلوں،چوہدری اکرم رحمانیہ، سید محسن شاہ نقوی ، طاہر میاں ، یاسین بھٹی ،عاطف خان کی شرکت
نیویارک (اردو نیوز ) دنیا ٹی وی امریکہ کے ڈائریکٹرنارتھ امریکہ محمد آصف کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے پاکستانی امریکن پولیس آفیسر عدیل رانا کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ۔ استقبالیہ میں صحافیوں اور کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات عظیم ایم میاں ، راجہ ساجد، شاہد گوندل ، علی رشید،معوذ صدیقی ، مجیب لودھی، ایم آر فرخ، فہیم میاں ، محسن ظہیر،چوہدری اسلم ڈھلوں،چوہدری اکرم رحمانیہ، سید محسن شاہ نقوی ، طاہر میاں ، یاسین بھٹی ،عاطف خان شریک ہوئے ۔
محمد آصف نے ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا کو سینئر صحافی عظیم ایم میاںسمیت دیگر شرکاءکے ساتھ ملکر پھول پیش کئے ، انہیں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دی اور پھر تمام شرکاءنے مل کر عدیل رانا کی ترقی کی خوشی میں کیک کاٹا اور ان کے کیرئیر میں ان کی کامیابی و حفظ و امان کے لئے اپنی نیک اور پر خلوص تمناؤں کا اظہار کیا۔
سینئر صحافی عظیم میاں نے کہا کہ عدیل رانا ایک رول ماڈل ہیں ۔ انہوں نے مسلسل محنت ، دل لگی اور استقلال سے اپنا سفر جاری رکھا اور کامیابی کا ایک کے بعد دوسرا زینہ عبور کررہے ہیں ۔ان کے لئے ڈھیروں دعائیں ہیں ۔
راجہ ساجد، شاہد گوندل ، علی رشید، چوہدری اکرم ، محسن شاہ اور اسلم ڈھلوں نے بھی ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے ، انہیں مزید ترقیاں اور کامیابیاں نصیب فرمائیں ۔
ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا نے محمد آصف سمیت تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بے پناہ فضل و کرم کے بعد بزرگوں اوردوست احباب کی دعائیں ہیں کہ جن کی وجہ سے وہ آج اس مقام پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ان کے بعد نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ سمیت دوسرے ساتھیوں کے لئے بھی ترقی اور آگے بڑھنے کے راستے کھلیں گے ۔ عدیل رانا نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنی آنیوالی نسلوں اور بچوں کے اچھے کیرئیر اور مستقبل کے لئے ایک دوسرے کی مدد کرنا ہو گی ، اپنی کامیابیوں کے تجربات دوسروں کے ساتھ شئیر کرنے ہونگے ۔