اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان، شہداءکی قربانیوں کو سلام

”PAANY“ کے اسلم ڈھلوں ، کریم وٹو ، لیفٹنٹ ضیغم عباس، عقیل چوہدری ، قمر زمان ، واصف چیمہ سمیت ساتھیوں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں قونصل جنرل کی خصوصی شرکت

یوم دفاع پاکستان کی تقریب میں 1965کی جنگ سمیت دفاع پاکستان کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے عظیم شہداءکو خراج تحسین و عقیدت پیش کیا گیا

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف نیویارک “ (PAANY) کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی یہاں کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین ، نیویارک جو کہ ’لٹل پاکستا‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، پر یوم دفاع پاکستان منایا گیا ۔ ”PAANY“ کے چوہدری اسلم ڈھلوں ، کریم وٹو ، لیفٹنٹ ضیغم عباس، عقیل چوہدری ، قمر زمان ، واصف چیمہ سمیت ساتھیوں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں 1965کی جنگ سمیت دفاع پاکستان کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے عظیم شہداءکی عظیم قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین و عقیدت پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ اوورسیز میں بسنے والی کمیونٹی ملک و قوم کے نام کو روشن کرنے میں اپنا نمایاں کردار ادا کرے گی اور پاکستان کو دفاعی کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بھی مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے خدمات انجام دے گی ۔


تلاوت قرآن مجید اور نعت شریف کے بعد تقریب کی مہمان خصوصی پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی تھیں جنہوں نے ”PAANY“ کے عہدیداران اور کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات ظہیر احمد مہر، بازہ روحی ، عطیہ شہناز، کرنل محمد مظفر، سعید حسن ، راجہ حسن ، جیمز سپرئین، ولیم شہزاد، ارم حسن ، مرزا انیس بیگ، محمد اصغر چشتی ، امام احمد علی ،ر اجہ ضمیر ، راجہ رزاق، اشتیاق انصاری سمیت دیگر کے ساتھ مل کر سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی سے تقریب کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر کونی آئی لینڈ ایونیو ’پاکستانی زندہ آباد، پاک فوج زندہ آباد ‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔


تقریب سے خطاب کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے قائدین نے کہا کہ دفاع وطن کے لئے ہمارے شہداءنے اپنی جانوں کی جو قربانیوں پیش کی ہیں ، انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے مادر وطن ، قوم ، سرزمین پاکستان ، نظرئیہ پاکستان کے لئے جانوں کی قربانیوں پیش کیں ۔ہم ان کی قربانیوں کو کبھی ضائع نہیں جانے دیں گے ۔

Defense Day of Pakistan observes in New York by PAANY

Related Articles

Back to top button