سفک کاؤنٹی ایگزیکٹو کے امیدوار ڈیو کیلون کی مسلم کمیونٹی کو کاؤنٹی انتظامیہ میں ہر ممکن نمائندگی کی یقین دہانی
ڈیو کیلون جو کہ سفک کاؤنٹی ایگزیکٹو کے امیدوار ہیں ، کی ماہ رمضان اور عید الفطر کے مواقع پر مسلم امریکن کمیونٹی کے افطار ڈنرز سمیت اہم اجتماعات میں شرکت
نیویارک ( اردو نیوز ) سفک کاؤنٹی ، نیویارک کے کاؤنٹی ایگزیکٹو کے امیدوار و سابق پراسیکیوٹر اور بزنس لیڈر ڈیو کیلون نے ماہ رمضان کے دوران سفک کاؤنٹی بھر میں مسلم امریکن کمیونٹی کے اسلامک سنٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے جن مساجد کا دورہ کیا ، ان میں مسجد دارلقرآن، مسجد اللہ اکبر، سلیمانیہ مسجد، سیلڈن مسجد، لانگ آئی لینڈ میولینا مسجد اور برینٹ وڈ شیعہ مسجد شامل ہیں ۔ ماہ رمضان کے دوران ڈیوکیلون نے سفک کاؤنٹی میں مسلم امریکن کمیونٹی کے زیر اہتمام اور کمیونٹی کی جانب سے دئیے گئے ، مختلف افطار ڈنر و اجتماعات میں بھی شرکت کی ۔
مسلم امریکن کمیونٹی کی تقریبات اور اجتماعات سے خطاب کے دوران ڈیو کیلون نے مسلم امریکن کمیونٹی سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا اور کمیونٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
ڈیو کیلون جو کہ سفک کاؤنٹی ایگزیکٹو الیکشن کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ، کا کہنا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم میں نہ صرف مسلم امریکن کمیونٹی ارکان کو شامل کررہے ہیں بلکہ اس امر کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ وہ مسلم کمیونٹی کے معاملات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی حاصل کر سکیں تاکہ منتخب ہو کر ان معاملات کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرسکیں ۔
ڈیو کیلون کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف نفرت انگیز جرائم کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے بلکہ اس امر کو بھی یقینی بنائیں گے کہ کاؤنٹی انتظامیہ میں ڈائیورسٹی موجود ہو اور مسلم کمیونٹی کو اہم پوزیشنز پر خدمات انجام دینے کے مواقع دستیاب ہوں ۔
ماہ رمضان کے دوران ڈیو کیلون نے مسلم کمیونٹی کو ماہ رمضان اور عید الفطر کی مبارکبا دی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ماہ رمضان میں مسلم کمیونٹی قائدین ، ارکان اور کمیونٹی سے ملاقاتیں کرکے بہت خوشی اور کمیونٹی اور ان کے مسائل جاننے کا بخوبی موقع ملا ۔انہوں نے کہا کہ سفک کاؤنٹی میں بسنے والی مسلم کمیونٹی ، کاو¿نٹی کی ڈائیورسٹی کا ایک لازم جزو ہے ۔
ڈیو کیلون نے مسلم امریکن کمیونٹی کو یقین دلایا کہ وہ کاؤنٹی ایگزیکٹو منتخب ہو کر مسلم کمیونٹی کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر سفک کاؤنٹی کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا مشترکہ کردارادا کرنا ہے ۔
سلیمانیہ مسجد کے ایرول ایکوریک کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرکش اور اسلامک کمیونٹیز ، مسٹر ڈیو کیلون کی خدمات کو سراہتی ہے۔ کمیونٹی مسلم کمیونٹی کے لئے ڈیو کیلون کے جذبات اور خیالات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیو کیلون نے ماہ رمضان کے دوران کمیونٹی کی بڑی تقریبات میں شرکت کی جو کہ قابل ستائش ہے ۔ ان تقریبات میں شرکت سے کمیونٹی کو انہیں جاننے کے مواقع ملے ۔
مسلم کمیونٹی رہنما راجہ حسن احمد کا کہنا تھا کہ مسلم کمیونٹی، مسٹر ڈیو کیلون کی جانب سے کمیونٹی سے مسلسل روابط کو ستائش کی نظر سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیو کیلون ، سفک کاو¿نٹی کی ڈائیورس کمیونٹی کے ساتھ جس انداز میں ”این گیج “(engage) کررہی ہے اور کمیونٹی کے مسائل کو جاننے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروارہی ہے ، اسے بھی ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
”پاتھ “تنظیم (PATH) کی رہنما ڈاکٹر سارہ صدیقی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ ڈیو کیلون کی مسلم امریکن کمیونٹی کے ساتھ تفصیلی ملاقاتوں سے ان کی اور کمیونٹی میں ایک روابط کے قیام اور فروغ میں مدد گار ثابت ہوں گی ۔
Dave Calone, Suffolk Muslim Community, Urdu News