پاکستان

بروکلین میں ساڑھے 7بجے بزنس بند کرنا شروع کریں اور 8بجے تک مکمل بزنس بند کردیں، پولیس حکام

کمیونٹی ارکان سٹی گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ کرفیو کی ہدایات پر عمل کریں ۔ جو کاروباری ادارے اور دفاتر وغیرہ کھلے ہیں ، وہ کرفیو کے اوقات کی پابندی کریں،راجہ آزاد گل

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک میں نافذ کرفیو 3جون کو تیسرے دن میں داخل ہو گیاہے اور پولیس حکام نے ان تمام بزنس اور سٹور مالکان جو کہ جنیں موجودہ حالات میں اپنے کاروبار اور دفاتر کھولنے کی اجازت ہے ، کو ہدایت کی ہے کہ وہ شام ساڑھے 7بجے تک اپنے بزنس بند کرنا شروع کردیں اور ٹھیک 8بجے تک انہیں مکمل بند کر دیں ۔ اس امر کو یقینی بنائیں کہ گھر جانے سے پہلے اپنے سٹور یا دفتر وغیرہ کو مکمل طور پر لاک کریں ۔سٹی گورنمنٹ کی جانب سے یہ بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کرفیو کے اوقات میں صرف ڈیلیوری کرنے والے ریسٹورنٹ اپنا بزنس کھول سکتے ہیں ۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف برائے بروکلین ساوتھ چارلس شول نے راجہ کمیونٹی سنٹر میں پاکستانی کمیونٹی رہنما راجہ آزاد گل سے کہا کہ تمام نیویارکرز اور کمیونٹی ارکان سٹی گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ کرفیو کی ہدایات پر عمل کریں ۔ جو کاروباری ادارے اور دفاتر وغیرہ کھلے ہیں ، وہ کرفیو کے اوقات کی پابندی کریں ۔
بروکلین کے 70پریسنٹ کے حکام کا بھی کہنا ہے کہ وہ پریسنٹ کے علاقے میں موجود تمام شہری اور کاروباری مراکزو سٹور کرفیو کے اوقات اور ہدایات کی پابندی کریں ۔
راجہ آزاد گل نے کہا کہ اس مشکل وقت میں کمیونٹی کو ہر ممکن احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئیے ۔

Related Articles

Back to top button