بین الاقوامیپاکستان

نیویارک سٹی میں جرائم میں کمی ، NYPDنے رپورٹ جاری کر دی

NYC Crime Drops 5.7% in November, Subway Crime Down 15.8%, Says NYPD

نومبر 2024 میں نیویارک سٹی میں مجموعی انڈیکس جرائم کی شرح میں 5.7 فیصد کمی دیکھی گئی، جو قتل، ڈکیتی، چوری، گاڑیوں کی چوری اور دیگر جرائم میں نمایاں کمی کا نتیجہ ہے

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر میں جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے بالخصوص نیویارک سٹی کے سب وےز ( مقامی ٹرینوں )میں ہونے والے جرائم میں واضح کمی ہوئی ہے اور اس اہم پیش رفت پر نیویارک کی پولیس کمشنر نے ڈیپارٹمنٹ کے حکام اور آفیسرز کی خدمات کو سراہا ہے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردی رپورٹ کے مطابق ماہ نومبر 2024 میں نیویارک سٹی میں مجموعی انڈیکس جرائم کی شرح میں 5.7 فیصد کمی دیکھی گئی، جو قتل، ڈکیتی، چوری، گاڑیوں کی چوری اور دیگر جرائم میں نمایاں کمی کا نتیجہ ہے۔ سب وے کے جرائم میں بھی 15.8 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سال بھر کی بنیاد پر یہ کمی 6.3 فیصد رہی، جو گزشتہ 14 سالوں میں سب سے محفوظ نومبر اور سالانہ کارکردگی ثابت ہوئی۔
نیویارک پولیس کمشنر جیسیکا ایس ٹش نے اس کامیابی کو پولیس کے عملے کی محنت اور عوام کے ساتھ تعاون کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا، “ہم نیویارک کو نہ صرف محفوظ بنانے بلکہ لوگوں کو محفوظ محسوس کرانے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ جرائم میں کمی ہمارے اہلکاروں کی انتھک محنت اور لگن کا ثبوت ہے۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نومبر میں جرائم کی کمی کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق قتل کے واقعات میں 6.7 فیصد کمی (28 کے مقابلے میں 30) ، ڈکیتی میں 7.4 فیصد کمی (1,296 کے مقابلے میں 1,400) ، چوری میں 9.9 فیصد کمی (3,775 کے مقابلے میں 4,192) ، گھروں میں نقب زنی میں 6.1 فیصد کمی (1,037 کے مقابلے میں 1,104) ، گاڑیوں کی چوری میں 4 فیصد کمی (1,171 کے مقابلے میں 1,220) ہوئی ہے ۔
نیویارک سٹی میں ماہ نومبر میں ”سب وے“(لوکل ٹرین ) اور عوامی رہائش گاہوں(پبلک ہاو¿سنگ) میں جرائم کی صورتحال کے حوالے سے کہا گیا ہئے کہ سب وے کے جرائم میں نومبر کے دوران 15.8 فیصد کمی ہوئی (202 کے مقابلے میں 240) اور سال بھر میں 6.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ نیویارک کے عوامی رہائشی کمپلیکسز میں بھی جرائم کی شرح 6.5 فیصد کم ہوئی (435 کے مقابلے میں 465)۔ سالانہ بنیاد پر، یہ کمی 4.7 فیصد رہی۔
شوٹنگ کے واقعات میں کمی:شوٹنگ کے واقعات میں سالانہ بنیاد پر 6.8 فیصد کمی دیکھی گئی، جس سے 37 کم متاثرین رپورٹ ہوئے۔ اب تک 5,839 غیر قانونی ہتھیار ضبط کیے گئے، جبکہ موجودہ انتظامیہ کے تین سالوں کے دوران مجموعی طور پر 19,450 غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے جا چکے ہیں۔

NYC Crime Drops 5.7% in November, Subway Crime Down 15.8%, Says NYPD

Related Articles

Back to top button