" "
اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں کرکٹر ملک عرفان یونس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Pakistani American Cricketer Malik Irfan Younis's Funeral Held in Bronx, New York

ملک عرفان یونس کی نماز جنازہ نیویارک کے علاقے برونکس کی مسجد میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں کمیونٹی ارکان نے شرکت کی ، ہر آنکھ اشکبار

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک میں کھیل کے میدان میں حرکت قبل بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرنے والے پاکستانی امریکن کرکٹر اور والی بال کے کھلاڑی ملک عرفان یونس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ جو کہ برونکس کی مسجد میں ادا کی گئی میں مرحوم کے کینیڈا سے آنے والے بھائی ملک یاسین یونس سمیت دوست احباب اور چار سے پانچ سو کے قریب کمیونٹی ارکان نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں شریک ہو آنکھ ملک عرفان یونس کی جواں سال موت پر اشکبار تھی ۔

نماز جنازہ میں مرحو م کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر شرکاءنے مرحوم کے بھائی ملک یاسین یونس سے اظہار تعزیت کیا ۔ملک عرفان یونس کو امریکی ریاست نیوجرسی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے ۔ مرحوم کے پسماندگان میںدو بیوہ اور پانچ بچے شامل ہیں ۔واضح رہے کہ ملک عرفان یونس ، برونکس(نیویارک) میں کرکٹ میچ کے دوران اچانک میدان میں گر کر انتقال کر گئے ۔

Pakistani American Cricketer Malik Irfan Younis’s Funeral Held in Bronx, New York

Related Articles

Back to top button