پاکستان

نیویارک میں جواں سال پاکستانی امریکن کرکٹر عرفان ملک کا انتقال

Irfan Malik Suffers Fatal Heart Attack at Bronx Playground, Community in Mourning

نیویارک کے علاقے برونکس میں عرفان ملک کو کھیل کے میدان میں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا، پوری کمیونٹی سوگوار

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک کے علاقے برونکس میں اتوار 21جولائی کو جواں سال پاکستانی امریکن کرکٹر عرفا ن ملک کھیل کے میدان میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق 44سالہ عرفان ملک ، کامن ویلتھ لیگ کے میچوں کے سلسلے میں اپنی کرکٹ ٹیم ”سٹرائیکرز“ کے ساتھ ”وین کورٹ لینڈ گراو¿نڈ“ میں یونائیٹڈ کنگز کرکٹ ٹیم کے ساتھ میچ کھیل رہے تھے ۔ عرفان ملک کی ٹیم نے پہلی باؤلنگ کی اور اپنی ٹیم ”سٹرائیکرز“ کی جانب سے عرفان ملک نے پانچ اوورز کروائے۔ اننگ مکمل ہونے کے بعد عرفان ملک ، اپنی ٹیم کے ساتھ میدان سے باہر آگئے اور ان کی ٹیم نے بیٹنگ شروع کر دی ۔

گراونڈ میں موجود پاکستانی کرکٹر محمد ظفر جو کہ ایک عرصے سے عرفان ملک کو جانتے اور ان کے ساتھ کھیلتے تھے ، نے بتایا کہ عرفان ملک کو پیاس محسوس ہوئی اور انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ جا کر پانی لاتے ہیں ۔

محمد ظفر کے مطابق عرفان ملک ، پانی لینے کے لئے پارک میں بیس قدم چلے ہوں گے کہ اس دوران اچانک زمین پر گر پڑے ۔ پارک میں موجود کھلاڑیوں نے انہیں جا کر اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ بیہوش تھے ۔ اس دوران میدان میں موجود ایک ڈاکٹر کی جانب سے انہیں ”سی پی آر “ دیا گیا اور سانس دلانے کی کوشش کی گئی اور یمبو لینس کو کال کی گئی ۔ ایمبولنس ، عرفان ملک کو براڈے وے پر واقع قریبی ہسپتال لے گئی جہاں طبی امداد دی گئی ۔ اس دوران ڈاکٹرز کی جانب سے عرفان ملک کی موت کی تصدیق کر دی گئی ۔

عرفان ملک کا تعلق سیالکوٹ کے گاو¿ں سے تھا ۔ ان کے پسماندگان میں دو بیوہ اور پانچ بچے شامل ہیں ۔ عرفان ملک مرحوم کے ساتھی کھلاڑیوں اور پاکستانی امریکن کمیونٹی نے ا ن کی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم بہت مشفق، مخلص اور عظیم انسان اور کھلاڑی تھا۔

 

Irfan Malik Suffers Fatal Heart Attack at Bronx Playground, Community in Mourning

Related Articles

Back to top button