پاکستان

نیویارک پولیس ہیڈ کوارٹر میں تاریخ رقم ، ماہ رمضان کی مناسبت سے ہلال روشن

Historic Moment at NYPD Headquarters: Golden Crescent Illuminated for Ramadan

پولیس ہیڈ کوارٹر کی لابی میں سنہری رنگ کا ایک خوبصورت ہلال یعنی کہ (چاند)رکھا گیا تھا جسے کمشنر ٹش نے کیپٹن وحید اختر و دیگر حکام کے ساتھ ملکر الیکٹرک بٹن دبا کر روشن کیا

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار نیویارک پولیس ہیڈ کوارٹر میں ماہ رمضان کی مناسبت سے کریسنٹ لائٹنگ کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی پولیس کمشنر جیسے کاٹش نے مسلم امریکن پولیس افیسرز کی نمائندہ تنظیم مسلمز آفیسر زسوسائٹی (ایم او ایس)کے پریزیڈنٹ کیپٹن وحید اختر سمیت دیگر پولیس حکام کے ساتھ مل کر پولیس ہیڈ کوارٹر میں حلال روشن کیا۔

Historic Crescent Lighting Ceremony Held at NYPD Headquarters for the First Time

پولیس ہیڈ کوارٹر کی لابی میں سنہری رنگ کا ایک خوبصورت ہلال یعنی کہ (چاند)رکھا گیا تھا جسے کمشنر ٹش نے کیپٹن وحید اختر و دیگر حکام کے ساتھ ملکر الیکٹرک بٹن دبا کر روشن کیا۔ یہ ہلال ماہ رمضان کے پورے مہینے میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں روشن رہیگا اور مسلم امریکن کمیونٹی کے اہم عقیدے کو اجاگر کرتا رہیگا
پولیس کمشنر جیسیکا ٹش کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ روزہ اسلام کے اہم ستونوں میں شامل ہے۔ انہوں نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے تین ہزار مسلم آفیسرز کی خدمات کو سراہا اور انہیں ماہ رمضان کی مبارکباد دی ۔
مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر کیپٹن وحید اختر کا کہنا تھا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں کریسنٹ لائٹنگ سے نئی” لیگے سی“ کا آغاز ہوا ہے اور اس سلسلے میں مسلم کمیونٹی ، کمشنر جیسیکا ٹش کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔
تقریب سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دیگر حکام نے بھی خطاب کیا جبکہ مسلم چیپلن امام طاہر کوکائی نے خصوصی دعا کروائی۔

Historic Moment at NYPD Headquarters: Golden Crescent Illuminated for Ramadan

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button