نیوجرسی میں کورونا ویکسین : کس کو پہلے ملے گی ؟
نیوجرسی ( رپورٹ: لنڈسی واش برن ، سینئر ہیلتھ کیئر رپورٹر ، نارتھ جرسی ڈاٹ کام )
میں کب سائن اپ کر سکتا ہوں؟میں کہاں اپنا شاٹ حاصل کر سکتا ہوں ؟
کورونا وائرس ۔19سے تحفظ کے لئے کورونا ویکسین ، نیوجرسی میں محدود تعداد میں دستیاب ہونا شرع ہو گئی ہے۔یہ ویکسین سب سے پہلے حاصل کرنے والوں میں ہسپتال اینڈ ہیلتھ کیئر شعبے سسٹم میں کام کرنے والے لوگ شامل ہیں ۔
اگلے مرحلے میں نرسنگ ہومز کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔ سی وی ایس اور وال گرین کی جانب سے 28دسمبر سے نرسنگ ہوم میں کام کرنے والے اہلکاروں اور وہاں مقیم افراد کو فراہمی متوقع ہے۔سٹیٹ ہیلتھ کمشنر جوڈی پرسی شلی کا کہنا ہے کہ پہلا گروپ جسے ”ون اے“(1A) کا نام دیا گیا ہے ، کی جانب سے ویکسین کی فراہمی کا عمل فروری تک جاری رہے گا۔
نیوجرسی سٹیٹ میں ویکسین کی مرحلہ وار فراہمی جنہیں ون بی (1B) ، ون سی (1C)، 2اور 3مراحل کا نام دیا گیا ہے ، کا انحصار ویکسین کی سپلائی پر ہے ۔ہر ایک کو ویکسین کے دو شاٹ لگوانے پڑیں گے ۔فائزر (Pfizer)اور بائیون ٹیک (Bio-NTech)کمپنی کی ویکسین لگوانے والوں کو دو شاٹ تین ہفتے کے وقفوں سے حاصل کرنا پڑیں گے ۔ موڈیرنا ویکسین ، کے شاٹ چار ہفتوں کے وقفوں سے لگوانا ہوں گے ۔اگر آپ ایک کمپنی کی ویکسین لگوائیں گے تو آپ درمیان میں کمپنی تبدیل نہیں کر سکتے ۔دونوں ایک دوسرے کا متبادل نہیں ہیں ۔
قارئین کی جانب سے نارتھ جرسی ڈاٹ کام (NorthJersey.com)اور دی ریکارڈر (The Recorder)کو بھجوائے جانے والے چند اہم سوالات کے جوابات دستیاب معلومات کے مطابق درج ذیل ہیں ۔
اس بات پر انحصار ہو گا کہ آپ کس ترجیحی گروپ میں شامل ہیں ۔ فل مرفی کا کہنا ہے کہ ہر کوئی جو کہ ویکسین حاصل کرنا چاہتا ہے ، کو اپریل کے اواخر تک یا مئی تک ویکسین مل جانی چاہئیے ۔
ویکسین کے حوالے سے ٹارگٹ کئے جانے والے پہلے گروپ کے بعد ہر گروپ میں شمولیت کے حوالے سے وقت اور طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آئیں گی ۔موجودہ پروجیکشن کے مطابق ، درج ذیل گروپوں اور انہیں ویکسین تک متوقع رسائی کی تفصیل درج ذیل ہو گی ۔
جنوری کے دوران :
ہیلتھ کئیر ورکرز اور نیوجرسی کے لانگ ٹرم کیئر سنٹرز کے رہائشیوں اور ان لانگ ٹرم کیئر سنٹرز میں (گروپ ون سے ، 1A)میں کام کرنے والے تمام افراد ۔نیوجرسی میں چھ لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز اور 45ہزار لانگ ٹرم کیئر سنٹرز کے رہائشی ہیں ۔سی ڈی سی کی گائیڈ لائینز کے مطابق ہیلتھ کیئر ورکرز میں ہسپتالوں کا سٹاف ہی شامل نہیں بلکہ ہوم ہیلتھ معاونین ، فارمیسی ورکرز ، ایمرجنسی میڈیکل سروسز ورکرز اور وہ تمام شامل ہیں جو کہ آو¿ٹ پیشنٹ کلینک میں کام کرتے ہیں ۔سٹیٹ ہیلتھ کمشنر جوڈی پرسی شیلی کا کہناہے کہ (نیوجرسی) سٹیٹ ، سی ڈی سی کی گائیڈ لائینز کی پیروی کرے گی ۔
تاہم ابتدائی طور پر (ویکسین ) کی جو ڈوزز(doses) ملی ہیں ، وہ مذکورہ نمبروں کے مقابلے میں 76,050کم ہیں ۔ہسپتالوں کا کہنا ہے کہ سٹاف کے ایسے ارکان کہ جنہیں کورونا وائرس کے مریضوں کا براہ راست سامنا کرنا ہوتا ہے یا پبلک کے ایسے ارکان جو کہ زیادہ تر انفیکٹ ہوئے ہیں (مثال کے طور پر ، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کلرک ) ویکسین حاصل کرنے والی قطار میں پہلے ہوںگے ۔
سٹیٹ کی جانب سے جنوری کے وسط تک ایسے ہیلتھ کیئر ورکرز جو کہ ہسپتالوں سے وابستہ نہیں ہیں ، کی جانب سے ویکسین حاصل کرنے کے لئے چھ میگا سائٹس کھولی جائیں گی ۔ان سنٹرز میں اہم معلومات فراہم کی جائیں گی کہ آنیوالے ہفتوں میں کیسے اپوائنٹمنٹ بنائی جا سکے گی ۔مقامات جاننے کے لئے درج ذیل تفصیل دیکھیں ۔
جنوری کے وسط سے فروری تک :
لازمی (Essential) ورکرز جن میں اساتذہ اور دیگر تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے اہلکار شامل ہیں ؛پولیس ، فائر فائٹرز ، کوریکشن آفیسرز؛فوڈ اینڈ ایگری کلچرل ورکرز ؛اور جو کہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں ۔اس گروپ میں جو کہ ون بی (1B) کے نام سے جانا جاتا ہے ، میں خاص ترجیحات کیاہوں گی ؟کی تفصیلات ابھی بیان نہیں کی گئی ہیں ۔ان کا تعین نیشنل ایڈوائزری کمیٹی برائے امیونائزیشن پریکٹسز کی گائیڈ لائینز کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی پروفیشنل ایڈوائزی کمیٹی کرے گی ۔
فروری اور مارچ؛
ایسے افراد کہ جن کی عمر 65سال یا زائد ہے ،یا بالغ افراد کہ جن کی میڈیکل کنڈیشن ہائی رسک ہیں ۔
مارچ کا آخر، اپریل اور مئی ؛
میں کووڈ۔19ویکسین حاصل کرنے کے لئے کیسے سائن اپ کر سکتا ہوں ؟
ہیلتھ کمشنر پیری شیلی کی جانب سے 10دسمبر کو ہسپتالوں کو بھجوائے جانے والے ڈائریکٹو میں کہا گیا کہ ہسپتال جب اپنے ملازمین اور رضاکاروں کے بعد ترجیحی گروپوں کو ویکسین کی فراہمی کی پیشکش شروع کرے گا ، تو (نیوجرسی ) سٹیٹ کی جانب سے وعدہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر ریاست بھر میں ”شیڈولنگ اور کنزیومر نیوی گیشن سسٹم “ قائم کردے گی۔ تفصیلات جاری کی جائیں گی ۔
اس آن لائن رجسٹریشن پورٹل جس کے ذریعے نیوجرسی کے رہائشی خود کو رجسٹرڈ کروائیں گے اورجب ویکسین دستیاب ہو گی تو ویکسین حاصل کرنے کے لئے اپوائنٹمنٹ بنوائیں گے تاکہ اپنے علاقے کے کلینک میں ویکسین حاصل کر سکیں ۔ابتدائی طور پر یہ ترجیحی گروپوں کےلئے ہوگی اور ان کے بعد عام لوگوں کو ملے گی ۔
گروپ ون اے (1A) میں کون سی ہیلتھ کیئر جابز آتی ہیں ؟
سٹیٹ ویکسی نیشن پلان کے مطابق ، اس کیٹیگری میں ہسپتالوں کا سٹاف، لونگ ٹرم دیکھ کرنے والے مراکز، اور ویٹرنز کے گھر؛ہوم کیئر ورکرز؛ایمبولیٹری اینڈ ارجنٹ کیئر کلینک ورکرز ؛ڈایلائسز سنٹر ورکرز؛ڈینٹل آفس ورکرز؛مردہ گھروں (مارٹیشن ) اور فیونرل ہوم ورکرز ؛فارمیسی ورکرز؛دیگر نان ہاسپیٹل ہیلتھ کیئر مراکز کے ورکرز ؛پبلک ہیلتھ ورکرز (مثال کے طور پر ،کمیونٹی ہیلتھ سنٹر اور کلینک پر کام کرنے والے ) ؛گروپ ہوم ورکرز ؛ایمرجنسی میڈیکل سورسز کے اہلکاران ،اور لائسنس یافتہ یا غیر لائسنس یافتہ ، ادائیگی حاصل کرنے والے یا غیر ادائیگی حاصل کرنے والے لائسنس یافتہ ہیلتھ کیئر ورکرز۔
میں ایک ہیلتھ کیئر پروفیشنل ہوں جو کہ ہسپتال میں کام نہیں کرتا ۔میں کیسے ویکسین حاصل کر سکتا ہوں ؟
ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کے ترجمان کے مطابق ڈینٹسٹ ، ڈینٹل ہائی جینسٹس، فزیکل تھیراپسٹس، کائیرو پریکٹرز، اور دیگر نان ہاسپیٹل ہیلتھ کیئر ورکرز کوسٹیٹ کی جانب سے آپریٹ کی جانیوالی ویب سائٹ پر ”جلد موقع ملے گا کہ وہ خود کو رجسٹرڈ کروالیں “ تاکہ سٹیٹ بھر میں قائم کی جانے والی سائٹس پر جا کر ویکسین لگوا سکیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ، نان ہاسپیٹل ویکسین نیشن سائٹس کے بارے میں رجسٹریشن سائٹ اور لوکیشن اور اوقات کارکے بارے میں معلومات ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی جائے گی ،اور یہ معلومات اس ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے ۔ویکسین کے بعض مراکز واک اِن کرنے والوں کو یا سائٹ پر ہی رجسٹریشن کروانے کا موقع فراہم کریں ۔
ہیلتھ کیئر ورکز جو کہ ہسپتال میں کام نہیں کرتے ، وہ کہاں سے ویکسین حاصل کر سکتے ہیں ؟
جنوری کے وسط سے سٹیٹ بھر میں چھ ”میگا سائٹس “ کام شروع کر دیں گی ، جو کہ درج ذیل ہیں ۔
۔دی ااٹلانٹک سٹی کنونشن سنٹر
۔میڈو لینڈز ریس ٹریک ، ایسٹ رتھر فورڈ
۔دی مورس ٹاو¿ن مال (سابقہ لارڈ اینڈ ٹیلر سٹور) ،برلنگٹن سٹی
۔روان کالج ساو¿تھ جرسی واقع سی ویل ، گلو سیسٹر کاو¿نٹی
۔دی نیوجرسی کنونشن سنٹر اینڈ ایکسپو زیشن سنٹر ، ایڈیسن ، مڈل سیکس کاو¿نٹی
۔راکا وے ٹاو¿ن سکوائر مال (سابقہ سئیرز سٹور) مورس کاو¿نٹی
علاوہ ازیں ، 200چھوٹے مراکز (سائٹس) کا ایک نیٹ ورک بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔اس میں بعض کاو¿نٹی اور لوکل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ، کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز ،ری ٹیل فارمیسیاں ،پرائمری کیئر پریکٹسز اور ارجنٹ کیئر سنٹرز شامل ہوں گے ۔
کون سے لانگ ٹرم کیئر کے رہائشی گروپ ون اے(1A)میں شامل ہیں ؟
اس کیٹیگری میں لانگ ٹرم کیئر کے مراکز کے رہائشی ، ویٹرنز ہومز، جیل، بچوں کے حراستی مراکز اور کاو¿نٹی جیل جیسے کوریکشنل مراکز ؛انٹیلیک چوئل اینڈ ڈویلپمنٹ طور پر معذور افراد، مینٹل ہیلتھ گروپ ہومز؛سائیکائیٹرک ہسپتال اور دیگر لانگ ٹرم مراکز شامل ہیں ۔
کونسی جابز ’ایسینشل ورکرز ‘ تصور کی جاتی ہیںاور گروپ ون بی (1B) کا حصہ ہیں ؟
ایسینشل ورکرز۔ترجیحی گروپ ون بی (1B)۔والے ہیلتھ کیئر ورکرز اور لانگ ٹرم مراکز کے رہائشی افراد اور سٹاف کے بعد ویکسین حاصل کر سکیں گے۔ ایک سٹیٹ ایڈوائزی گروپ، اس گروپ کے لئے مخصص سفارشات مرتب کرنے کے سلسلے کام کررہا ہے۔سٹیٹ کے ویکسین پلان کے مطابق ، اس (گروپ) میں فرسٹ ریسپانڈرز جیسے کے پولیس اور فائر فائٹرز ، شامل ہیں ۔اس کیٹیگری میں فوڈ سروسز ورکرز ، پورٹ اتھارٹی ورکرز، نیوجرسی ٹرانزٹ ورکرز ، اساتذہ ، سکول سٹاف، اور چائلڈ کیئر ورکرز، اور ایسے ورکرز جو کہ ریڈیو، پرنٹ ، انٹرنیٹ اور ٹیلی وژن نیوز اور میڈیا سروسز کو سپورٹ کرتے ہیں ، میں شامل ہوں گے ۔
میں طبی طور پر کمزور (vulnerable) شخص ہوں ، مجھے کب ویکسین ملے گی ؟
مثال کے طور پر ایسے لوگ جن کا کینسر کا علاج ہو رہا ہے یا وہ ڈائلائسز پر ہیں ، گروپ ون سی (1C) کا حصہ تصور ہوں گے اور انہیں ہیلتھ کیئر ورکرز ، لانگٹرم کیئر کے رہائشیوں اور سٹاف ارکان ، اور سیگر ایسین شل(essential) ورکرز کے بعد ویکسین حاصل ہو گی ۔بدقسمتی سے ابھی تک اس گروپ کے لئے سپلائی کافی نہیں ہے ۔جب سپلائی دستیاب ہو گی ، تو سٹیٹ رجسٹریشن سائٹ کام شروع کر دیں گی اور ویکسین کے سینکٹروں مراکز دستیاب ہوں گے ۔
سٹیٹ ویکسی نیشن پلان کے مطابق ، اس گروپ میں ایسے افراد شامل ہوں گے کہ جنہیں بیماریاں لاحق ہیں یا ان کی حالت ایسی ہے کہ جن کی وجہ سے ان کے کورونا ۔19کی صورت میں شدید علیل ہونے کے
خطرات ہیں ۔مثال کے طور پر ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا، امراض قلب ، ذیا بیطس،پھیپڑوں کا دائمی مرض ، کینسر، گردوں کا دائمی مرض ، میون سسٹم سے متعلقہ امراض اور سکل سیل (sickle cell) بیماری لاحق ہو۔
میری عمر65سال سے زائد ہے ۔مجھے کب کووڈ ۔19ویکسین ملے گی اور میں کیسے سائن اپ کرسکتا ہوں ؟
وہ لوگ کہ جن کی عمر 65سال یا اس سے زائد ہے ، گروپ ون سی (1C) کا حصہ تصور کئے جائیں گے ۔ اس وقت گروپ ون اے (1A) کو ویکسین دی جا رہی ہے اور جس کے فروری تک جاری رہنے کی توقع ہے ۔اُن کے بعد گروپ ون بی (1B)کی ، اور پھر آپ کی باری آئے گی ۔ جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے ، سٹیٹ کی جانب سے قائم کی جانیوالی ویب سائٹ رجسٹریشن کے لئے جلد دستیاب ہو گی ۔
’سنو برڈز‘ کے بارے میں کیا کہیں گے ؟
پیرسی شیلی کا کہناہے کہ نیوجرسی ویکسین پروگرا م کےتحتان تمام افراد جو کہ نیوجرسی میں رہتے ہیں ، کام کرتے ہیں یا پڑھتے ہیں ، کو ویکسین فراہم کی جائے گی ۔سنو برڈز ، اگر وہ نیوجرسی کے باہر کسی جگہ سے ویکسین حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اُن کو فلوریڈا کے ویکسین پروگرام یا کسی دوسرے دائرہ کار کو چیک کرنا چاہئیے ۔
مجھے کووڈ۔19ہو گیا ہے ۔ کیا مجھے بھی ویکسین حاصل کرنی چاہئیے ؟
نیوجرسی سٹیٹ ، فیڈرل سنٹرز برائے ڈیزیز کنٹرول کی سفارشات پر عمل کررہی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ویکسین قطع نظر اس بات کہ لوگوں میں (کورونا) کی علامات پیدا ہوئیں تھیں یا وہ کورونا وائرس انفیکشن کا شکار ہوئے لیکن ان میں علامات ظاہر نہیں ہوئیں ، تمام لوگوں کو ویکسین لگوانے کی پیشکش کرنی چاہئیے ۔اگر ایک شخص ترجیحی گروپ ون اے (1A) کےلئے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ ویکسین لگوا سکتے ہیں ۔اگر ایک شخص کوووڈ۔19انفیکشن میں مبتلا ہو ، تاہم ، گائیڈ لائینز میں سفارش کی گئی ہے کہ اس صورت میں ایسے افراد کے لئے اس وقت تک ویکسین لگانے میں تاخیر کی جائے کہ جب تک کہ وہ شدید علالت سے (اگر ان میں علامات ہیں ) سے صحت یاب نہ ہو جائیں یا انہیں الگ تہلگ رہنے (Islolation) کی مزید ضرورت نہ ہو۔شواہد موجود ہیں کہ لوگوں کو تین ماہ کے اندر دوبارہ انفیکشن نہیں ہوتی ، لہٰذا وہ لوگ کہ جنہیں کوووڈ۔19ہو گیا ہو ، وہ اپنے مذکور ہ پیریڈ کے اختتام تک ویکسین کو موخر کر سکتے ہیں ۔
مجھے الرجیز ہیں اور دمہ ہے ۔ کیا مجھے کورونا ویکسین لگوانی چاہئیے ؟
سی ڈی سی کی جانب سے صرف اُ ن لوگوں کو فائزر ۔بائیون ٹیک (Pfizer-BioNTeck) ویکسین نہ لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ جن کی فائزر ۔بائیون ٹیک ویکسین کے کسی بھی جزو سے الرجی سے ردعمل کی ایک تاریخ ہو (یعنی کہ اینا فائی لیکسز ، anaphylaxis ) ۔
سی ڈی سی کی جانب سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور برطانیہ میں بڑے پیمانے پر ویکسین لگائے جانے کے بعد رپورٹ ہونے والے شدید الرجی کے ردعمل کے چند ایک واقعات کی تحقیق کی جا رہی ہے ۔ایجنسی کی جانب سے12دسمبر کو فائزر بائیون ٹیک ویکسین دہنے کے حوالے سے ”عبوری کلینیکل قابل توجہ امور “(interim clinical consideration) شائع کئے گئے ہیں ۔ ہر ویکسین سائٹ کو کسی بھی قسم کے ’اینا فائی لیٹک ‘(anaphylatic) ردعمل کے لئے ، اگر ظاہر ہو، کے علاج کے لئے تیار ہونا چاہئیے ۔
اُن لوگوں کے لئے کہ جن کی کسی دوسری ویکسین سے یا انجکشن کے ذریعے کئے جانے والے علاج کے حوالے سے ،شدید الرجی ردعمل ، کی تاریخ ہو ، کے بارے میں سی ڈی سی کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کی گئی ہیں ۔ان احتیاطی تدابیر میں ویکسین لگانے کے عمل کو موخر کرنا یا ویکسین لگانے کے بعد ویکسین لگوانے والے کو30منٹ تک ( برعکس 15منٹ کے نارمل وقت کے ) آبزرویشن میں رکھنا۔تمام ویکسین سائٹس کو شدید الرجی ردعمل سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا چاہئیے ۔
وہ لوگ کہ جو دمہ کا شکار ہیں ، کو ویکسین حاصل کرنی چاہئیے ،کیونکہ کووڈ۔19کی انفیکشن ہونے کی صورت میں دمہ کی وجہ سے شدید علالت ہو سکتی ہے ۔
دیگر تمام افراد کہ جنہیں عام الرجیز ہیں ، کے بارے میں سی ڈی سی (CDC) کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین لگواسکتے ہیں ۔ایسے لوگوں میں وہ شامل ہیں کہ جنہیں :
۔جنہیں خواراک ، پالتو جانوروں ، زہریلی اشیاء، ماحولیات ، لیٹیکس (پودوں سے نکلنے والا مادہ ، latex)، یا ویکسین یا بذریعہ انجکشن کئے جانیوالے علاج کے علاوہ دیگر قسم کی الرجیاں ہوں ۔
۔جنہیں بذریعہ منہ دی جانیوالی ادویات سے الرجی ہو
۔جنہیں ویکسین سے یا بذریعہ انجکشن نان سیریس الرجی ہو (یعنی کہ اینا فائی لیکسز)
۔جن کی اینا فائی لیکسز کی فیملی ہسٹری ہو
۔جن کیاینا فائی لیکسز کے حوالے سے ایسی ہسٹری ہو جو کہ ویکسین یا بذریعہ انجکشن علاج سے متعلقہ نہ ہو ۔
میں حاملہ ہوں ۔ کیا مجھے کوووڈ۔19ویکسین لینی چاہئیے ؟
سی ڈی سی کی جانب سے 12دسمبر کو شائع کی جانیوالی گائیڈ لائینز میں کہا گیا ہے کہ :”اگر حاملہ لوگ ایسے گروپ کا حصہ ہوں(یعنی کہ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز) کہ جنہیں کووڈ ۔19ویکسین لگوانے کی سفارش کی گئی ہو، تو وہ اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ ویکسین لگوالیں “ آپ اپنی کلینیکل ٹیم کے ساتھ مشاورت کر سکتے ہیں لیکن ایسا کوئی تقاضہ نہیں ہے ۔
یہاں سی ڈی سی کی جانب سے مزید ہدایت کی گئی ہے : ”جب فیصلہ کریں ، حاملہ لوگ اور ان کے ہیلتھ کیئر پروائیڈرز کووڈ۔19کے کمیونٹی میں منتقلی کی سطح کا جائزہ لیں ،مریض کے کووڈ۔19کے شکار ہونے کے ذاتی رسک کا، مریض کو ، کووڈ۔19ہونے کا رسک اور پیدائش کے عمل سے جاری بچے کو ممکنہ رسک ، ویکسین کی کارکردگی ، ویکسین کے اثرات (سائیڈ ایفیکٹس)اور حمل کے دوران ویکسین کے بارے میں معلومات (Data) کا فقدان “
حاملہ لوگوں کے حوالے سے کسی بھی کووڈ ویکسین کے حوالے سے کوئی حفاظتی معلومات (ڈیٹا ) موجود نہیں ہے، لیکن ”موجودہ علم کی بنیاد پر “ ، ماہرین نہیں سمجھتے کہ فائزر ۔بائیون ٹیک یا موڈیرنا کی ویکسینیں حاملہ لوگوں کےلئے رسک (risk) کا باعث ہو سکتی ہیں ۔سی ڈی سی کی جانب سے حاملہ لوگوں میں بخار یا دیگر سائیڈ ایفیکٹس (اثرات) کو ٹریٹ کرنے کے لئے ایسی ٹیمی نو فین (Acetaminophen) دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
نوٹ: یہ سٹوری نارتھ جرسی ڈاٹ کام (NorthJerset.com) کی جانب سے تحریر کی گئی اور پروڈیوس کی گئی ۔اس کا اردو نیوز کی جانب سے اردو میں ترجمہ کیا گیا اور اسے سپیشل نیوجرسی کامنز کنٹینٹ شیئرنگ ایگریمنٹ کے تحت دوبارہ شائع کیا گیا ۔ اس ایگریمنٹ کو سنٹر فارکواپریٹو میڈیا ، ماو¿نٹ کلیئر یونیورسٹی نے کوارڈی نیٹ کیا ۔مزید جاننے کے لئے وزٹ کریں ۔
NorthJersey.com
This story was written and produced by NorthJersey.com. It was translated by Urdu News and is being republished under a special NJ News Commons content-sharing agreement coordinated by the Center for Cooperative Media at Montclair State University. To read more, visit NorthJersey.com.