پاکستان
امریکہ کا عالمی مسافروں کے لئے کورونا ٹیسٹ کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
کورونا ٹیسٹ کروانے کی پابندی کے خاتمے کا اطلاق اتوار بار ہ جون سے شرو ع ہو جائیگا
نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ کی جانب سے امریکہ آنیوالے عالمی مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کروانے کی پابندی اٹھانے کا فیصلے کیا گیا ہے ۔اس فیصلے کا اعلان بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کیا جائیگا۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی اداری سی ڈی سی کی جانب سے امریکہ آنیوالے مسافروں کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنے کے تقاضے کو ختم کر دیا جائیگا۔
بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کئے جانیوالے مذکورہ فیصلے کو سب سے پہلے سی این این نے رپورٹ کیا ، کے مطابق کورونا ٹیسٹ کروانے کی پابندی کے خاتمے کا اطلاق اتوار بار ہ جون سے شرو ع ہو جائیگا۔
اردو نیوز یو ایس اے