پاکستان

پی آئی اے کی فلائٹ سے میت کے ساتھ پاکستان جانیوالے مسافر کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا

میت کے ہمراہ آنیوالے مسافر کو آر ٹی ، پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا، طریقہ کار سے کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا، ایوی ایشن ڈویژن

نیویارک(محسن ظہیر ) امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو امریکہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لے جانے کے سلسلے میں کل بارہ سپیشل فلائٹس چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس فلائٹ کے ذریعے سے پاکستان جانے والے مسافروں کے علاوہ ان فلائٹس کے ذریعے پاکستان روانہ کی جانیوالی میتوں کے بارے میں بھی حکوت پاکستان کی جانب سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔
ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ پاکستان کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری و ترجمان عبدالستار کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق حکومت پاکستان کے فیصلے کے تحت یہ اعلان کیا جا رہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کےلئے ، ایسے مسافر کہ جو (پی آئی اے کی سپیشل ) فلائٹ سے اپنے کسی عزیز کی میت لے کر پاکستان آرہے ہوں گے ، اس مسافر(یا مسافروں کو ) پاکستان پہنچنے کے بعد قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور اس کا آر ٹی ، پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔
ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کی صحت کو پیش نظررکھتے ہوئے مذکورہ فیصلہ کیا گیا اور مذکورہ اقدام و طریقہ کار سے کسی کو کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا

 

ISLAMABAD () As per the decision of the Government, it is informed that in order to control the spread of COVID-19, passenger(s) accompanying a dead body on a flight to Pakistan shall be subject to quarantine and RT PCR test. For sake of health of population of Pakistan, it is important to ensure that there are no exceptions to the SOPs in vogue.

Paak Funeral Home New York
COPO Halal Food Pantry New York
Al-Rayaan Muslim Funeral Services

Related Articles

Back to top button