واشنگٹن میں جواں سال پاکستانی ”رحمان شکور“ کا انتقال
واشنگٹن ڈی سی میں انتقال کرنے والے جواں سال پاکستانی رحمان شکور کی موت کرونا وائرس بیماری COVID-19سے ہوئی یا نہیں ؟یہ بات ابھی تک سوالیہ نشان ہے اور کی تصدیق نہیں ہو سکی
واشنگٹن میں موجود پاکستانی ایمبسی کے حکام کا بھی کہنا ہے کہ ان کے پاس فی الوقت رحمان شکور کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات نہیں اور اگر دستیاب ہوئی تو میڈیا سے شئیر کی جائیں گی ۔
واشنگٹن میں موجود مذکارہ ذریعہ کے مطابق رحمان شکور چونکہ آئی ایم ایف کے کنٹریکٹر تھے، اس لئے آئی ایم ایف میڈیا سیکشن سے رابطہ کرکے ان کی جواں سال موت کے بارے میں استفسار کیا جائے لیکن کوشش کے باوجود آئی ایم ایف میڈیا حکام سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔
نیویارک (محسن ظہیر)امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں انتقال کرنے والے جواں سال پاکستانی رحمان شکور کی موت کرونا وائرس بیماری COVID-19سے ہوئی یا نہیں ؟یہ بات ابھی تک سوالیہ نشان ہے اور کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔ انٹر نیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) میں بطورفنانشل سسٹم سپیشلسٹ کام کرنے والے 26سالہ رحمان شکور کے بارے میں ایک واشنگٹن ڈی سی میں موجود ایک اہم ذریعہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی وجہ موت COVID-19نہیں تاہم کوشش کے باوجود کسی بھی ذریعہ سے وجہ موت کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔
واشنگٹن میں موجود پاکستانی ایمبسی کے حکام کا بھی کہنا ہے کہ ان کے پاس فی الوقت رحمان شکور کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات نہیں اور اگر دستیاب ہوئی تو میڈیا سے شئیر کی جائیں گی ۔
واشنگٹن میں موجود مذکارہ ذریعہ کے مطابق رحمان شکور چونکہ آئی ایم ایف کے کنٹریکٹر تھے، اس لئے آئی ایم ایف میڈیا سیکشن سے رابطہ کرکے ان کی جواں سال موت کے بارے میں استفسار کیا جائے لیکن کوشش کے باوجود آئی ایم ایف میڈیا حکام سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں : نیویارک میں ایک خاتون کا انتقال
یہ بھی پڑھیں؛ لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں ایک او ر پاکستانی خاتون کا کرونا کی وجہ سے انتقال
پاکستان کے انگریزی اخبار بزنس ریکارڈر کے مطابق پاکستان آرمی کے حاضر اور ریٹائرڈ افسر والدین کے بیٹے (رحمان شکور) کا COVID-19کی وجہ سے انتقال ہوا۔ متوفی کی والدہ پاکستان آرمی کی حاضر سروس میجر جنرل عبیرہ چوہدری اور والد بریگیڈئیر (ر) عرفان شکور ہیں ۔مرحوم کی والدہ کی حال ہی میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی ۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ رحمان شکور اپنی موت سے تین روز قبل تک سوشل میڈیا پر سرگرم تھے اور تین روز قبل ہی انہوںنے 21مارچ کو کرونا وائرس سے متعلق ایک خبر اپنی فیس بک پر شئیر کی ۔
واضح رہے کہ نیویارک میں حاجی محمد انجم اقبال وڑائچ مرحوم اور ایک پاکستانی خاتون کا کرونا وائرس انفیکشن سے انتقال ہو ا ہے۔