پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کتنی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 653 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مسلسل پانچویں روز کیسز کی تعداد ایک ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے
لاہور (اردو نیوز ) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خدشات کے ساتھ ہی پنجاب میں ایک دن میں ایک ہزار 600 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو گذشتہ برس جون کے بعد پہلی مرتبہ بڑی تعداد ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کہا کہ وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 سے 6 فیصد تک ہوگئی ہے اور پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر کے بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح بڑھی ہے۔یہں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وائرس کے مثبت کیسوں کی شرح اگر تین فیصد سے عبور کر جائے تو تشویشناک سطح شروع ہو جاتی ہے ۔
سرکاری پورٹل کے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 653 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مسلسل پانچویں روز کیسز کی تعداد ایک ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔پنجاب میں ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز کی تعداد ملک میں کورونا کی پہلی لہر کے دوران 24 جون 2020 کو ایک ہزار 566 تھی اور اب صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 468 ہوچکی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 973 کیسز رپورٹ ہوئے، گجرانوالا میں 81، سیالکوٹ میں 76 اور راولپنڈی میں 73 کیسز رپورٹ ہوئے۔
صوبائی حکومت نے کورونا کیسز کے پیش نظر سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اہم شہروں میں لاک ڈاو¿ن نافذ کردیا ہے اور شہریوں کی نقل و حرکت گھروں تک محدود کردی ہے۔صوبے کے مذکورہ شہروں میں ‘تمام تجارت سرگرمیاں، مراکز، مارکیٹس اور پنجاب بھر کے دیگر مقامات شام کو 6 بجے بند کر دیے جائیں گے۔پنجاب کے 7 بڑے شہروں میں ایک سال کے وقفے کے بعد پیر سے دو ہفتوں کے لیے بڑا لاک ڈاو¿ن شروع ہوگا، اس سے قبل مارچ 2020 میں حکام نے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاو¿ن نافذ کر دیا تھا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں لاک ڈاو¿ن میں توسیع پر غور کیا جارہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘اے پی پی’ کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اعلامیہ کے مطابق این سی او سی نے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
Covid-19 cases rise in Pakistan