" "
کالم و مضامین

خراب کریڈٹ کے مسائل اور ان کا حل

اگر آپ کا کریڈٹ خراب ہے تو آپ کیلئے گھر یا کار خریدنا مشکل ہو سکتا ہے، یہاں تک کہ ملازمت کا حصول بھی دشوار ہو جائیگا

فنانشل افئیرز کالم
***********
خصوصی رپورٹ؛ سید واسطی

اگر آپ کا کریڈٹ خراب ہے تو آپ کیلئے گھر یا کار خریدنا مشکل ہو سکتا ہے، یہاں تک کہ ملازمت کا حصول بھی دشوار ہو جائیگا۔ اس لئے ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کی کریڈٹ ریٹنگ کس طرح کم ہوتی ہے اور پھر آپ کو کچھ ایسی باتیں بھی بتائیں گے جن سے کام لے کر آپ اپنی ریٹنگ بہتر کرنے کی پوزیشن میں آ سکتے ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر آپ اپنے قرضے کی ایک قسط لیٹ کر دیتے ہیں تو آپ کا سکور ایک سو پوائنٹ تک نیچے گر جاتا ہے اور یہ بات اگلے سات سال تک آپ کی کریڈٹ رپورٹ میں لکھی جاتی ہے (کہ آپ نے قرضے کی ایک قسط لیٹ جمع کرائی تھی)۔

اگر آپ قسط جمع کرانے میں صرف تیس یا ساٹھ دن لیٹ ہیں تو آپ قرض دینے والے سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ آپ کے ساتھ بہتر سلوک کرتے ہوئے کریڈٹ رپورٹ میں اس کو نہ دکھائے۔

اگر آپ ادائیگی میں نوّے دن سے زیادہ لیٹ ہے تو اس کا امکان ہے کہ ایک سو اسیّ دن یا چھ ماہ سے زیادہ کی صورت میں وہ آپ کے ساتھ قرض کا لین دین نہ کریں۔ ایسی صورت میں بینک یا کریڈٹ کارڈ کمپنیاں آپ کے قرض کا معاملہ کولیکشن ایجنسی کے سپرد کر دیں گی۔

آپ کے پاس صرف تیس دن ہوں گے اس سے پہلے کہ کولیکشن ایجنسی کریڈٹ بیورو کو اس کی اطلاع کرے۔آپ کے پاس بہترین راستہ یہی ہے کہ آپ تیس دن کی مدّت کے خاتمے سے پہلے پہلے معاملے کو نمٹا دیں ، اس کے بعد کولیکشن ایجنسی آپ کی کریڈٹ رپورٹ میں مزید سات سال یا اس سے زیادہ عرصے کیلئے اس کا انداراج کر دے گی۔

آپ اپنے کریڈٹ کارڈ کی سہولت کو ایک حد کے اندر رکھیں اور اسے زیادہ سے زیادہ حد تک استعمال نہ کریں۔ کریڈٹ کارڈ کو زیادہ سے زیادہ تیس فیصد تک استعمال کریں ، بہترین تناسب تو دس فیصد ہے تاہم 25 فیصد تک کی شرح بھی اچھی ہے،یہ کریڈٹ کارڈ کے استعمال کی ایک صحت مند شرح ہے۔
اپنی کریڈٹ رپورٹ کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں یا پھر اس پر ”الرٹ“ لگا دیں۔ اگلے مرحلے میں آپ مشکل انکوائری اور نرم انکوائری کے بارے میں معلوم کر لیں۔

مشکل انکوائری کی تفصیلات آپ کی کریڈٹ رپورٹ میں درج ہو جائیں گی اور جب بھی آپ کریڈٹ کارڈ یا مارگیج کیلئے درخواست دیں گے تو کریڈٹ رپورٹ سامنے آئیگی۔ بنیادی طور پر تو قرضے دینے والا انکوائری کے ذریعے آپ کا کریڈٹ ریکارڈ چیک کر رہا ہوتا ہے۔ آپ کی ایک سے تین تک ہارڈ انکوائریاں آپ کے پوائنٹ پانچ سے دس تک کم کرتی ہیں جب کہ ایک لیٹ ادائیگی سے یہ پوائنٹ سو تک کم ہو جاتے ہیں

دوسری جانب سافٹ انکوائری آپ کے سکور کو متاثر نہیں کرتی اور اس کیلئے آپ کی اجازت بھی مطلوب نہیں ہوتی۔ پہلے سے منظور کردہ کریڈٹ کی تفصیلات کو چیک کرتے رہنا چاہیے۔ آپ اپنی کریڈٹ کی جانچ پڑتال کرتے رہیں اور اپنے کریڈٹ کی شناخت کو بھی باقاعدگی سے چیک کریں یہ بالکل مفت ہے۔ اس سلسلے میں آپAnnualCreditReport.com پر جائیں اور ہر تین کریڈٹ بیوروز کی رپورٹ ہر سال مفت حاصل کر لیں ، کیونکہ قرض دینے والے ادارے ایک یا دو بیوروز کو ہی رپورٹ بھیجتے ہیں۔ اس طریقے سے آپ اپنی غلطیوں کا سراغ لگا سکتے ہیں جو آپ سے سرزد ہوئی ہوں یا دوسر وں سے۔اور پھر جلد از جلد آپ ان کا ازالہ بھی کر سکتے ہیں تا کہ آپ کا کریڈٹ سکور بہتر رہے ، اگر کریڈٹ ایشوز کے متعلق آپ کو ئی بھی سوال پوچھنا چاہیں تو مجھے(سید)کو کال کریں

212-321-0291

یا پھر ہماری ویب سائٹ www.countrycreditcorp.com وزٹ کریں۔

 

Related Articles

Back to top button