پاکستان

نیویارک: کونسل مین ہائم ڈوئچ کا کانگریس کا الیکشن لڑنے کا اعلان

سال سے سٹی کونسل میں خدمات انجام دینے کے بعد اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کانگریس کے آنیوالے الیکشن میں ڈسٹرکٹ9سے کانگریس کا امیدوار بنوں گا۔ ہائم ڈوئچ

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ایک گڑھ برائٹن بیچ(بروکلین) سے گذشتہ چھ سال سے منتخب ہونے والے کونسل مین (ڈسٹرکٹ 48)ہائم ڈوئچ نے کانگریشنل ڈسٹرکٹ 9سے کانگریس مین کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔یہ اہم اور سرپرائز اعلان انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ۔ کونسل مین ڈوئچ کا کہنا ہے کہ پبلک سروس میرے خون میں شامل ہے۔ چھ سال سے سٹی کونسل میں خدمات انجام دینے کے بعد اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کانگریس کے آنیوالے الیکشن میں ڈسٹرکٹ9سے کانگریس کا امیدوار بنوں گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ان کے ووٹرز اس فیصلے میں ان کا ساتھ دیں گے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کونسل مین ڈائچ گذشتہ چھ سالوں سے جس علاقے برائٹن بیچ (بروکلین) سے منتخب ہو رہے ہیں، وہاں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد بستی ہے جن سے ان کے قریبی تعلقات بھی ہیں ۔ ان کے کونسل مین منتخب ہونے میں دیگر کمیونٹیز کے ساتھ ساتھ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ووٹس کا بھی اہم حصہ تھا۔
مسٹر ڈوئچ اب جس کانگریشنل ڈسٹرکٹ 9سے کانگریس کے امیدوار بننے جار ہے ہیں ، اس حلقے میں بھی ہزاروں کی تعدادمیں پاکستانی امریکن بستے ہیں جن میں سے بڑی تعداد رجسٹرڈ ووٹرز کی بھی ہے ۔

Councilman Deutsch to run for U.S. Congress

Related Articles

Back to top button