خبریں

روس میں کرونا وائرس کی کیسوں کی تعداد میں اضافہ ، جرمنی اور فرانس کو پیچھے چھوڑدیا

کرونا وائرس کے کیسوں کی وجہ سے روس میں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی 75ویں تقریب کے موقع پر منعقد ہونیوالی پریڈ کو ملتوی کر دیا گیا ہے

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) روس میں کروناوائرس کے کنفرم کیسوںکی تعدادمیں مسلسل اضافہ کے بعد روس نے کیسوں کے اعتبار سے جرمنی اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کا جائزہ لینے والے ویب سائٹ کے مطابق نو مئی تک روس میں کرونا وائرس کے کنفرم کیسوں کی187,859 تعداد تک پہنچ چکی ہے جبکہ جرمنی میں یہ تعداد170,588اور فرانس میں 176,202ہے ۔روس میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد1,723ہو گئی ہے ۔
مذکورہ صورتحال کی وجہ سے روس اب برصغیر میں کرونا وائرس کے پھیلنے کا ہاٹ سپاٹ بنتا جا رہا ہے۔روس میں کرونا وائرس کے کنفرم کیسوں کی کل تعدادکے آدھے سے زیادہ کیس ماسکو میں ہیں ۔ روسی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں کیسوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ ملک میں کرونا کے بڑے پیمانے پر ہونیوالے ٹیسٹ ہیں ۔کرونا وائرس کے کیسوں کی وجہ سے روس میں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی 75ویں تقریب کے موقع پر منعقد ہونیوالی پریڈ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button