کورونا ریلیف پیکج ، نیویارک کے مئیر کا اہم پیغام سامنے آگیا
کانگریس میں لوکل گورنمنٹ کےلئے اخراجات سے ڈیل کرنے کےلئے فنڈز مختص نہیں کئے جاتے تو ریلیف پیکج (stimulus)پر ڈیل وقت کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہو گی
نیویارک (محسن ظہیر) نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈبلازیو کی جانب سے کانگریس میں مجوزہ کورونا امدادی پیکج کے سلسلے میں قانون سازی کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔ مئیر ڈبلازیو کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی ، کورونا وائرس وبا کیخلاف جنگ میں اہم کردارادا کررہا ہے۔ ان حالات میں اگر کانگریس میں لوکل گورنمنٹ کےلئے اخراجات سے ڈیل کرنے کے لئے فنڈز مختص نہیں کئے جاتے تو اس کا مطلب ہو گا کہ معیشت کو متحرک کرنے اور امدادی پیکج (stimulus)پر ڈیل وقت کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہو گی ۔
Cities are the economic engine of our country. If you sideline us, America doesn’t come back. Period. Full stop.
Direct payments to people are a step in the right direction, but any deal without economic aid to the local governments leading this fight fails to meet the moment. https://t.co/ykFbbomcvi— Mayor Eric Adams (@NYCMayor) December 16, 2020
واضح رہے کہ نیویارک سٹیٹ کے گورنر اور مئیر کی جانب سے کانگریشنل قیادت پر زور دیا جا رہا ہے کہ کورونا امدادی (ریلیف) پیکج میں سٹی اور سٹیٹ گورنمنٹ کے لئے بھی امداد شامل کیا جائے ۔ یہ ایک ایسا مطالبہ ہے کہ جس پر ریپبلکن پارٹی کی قیادت واضح اختلاف رکھتی ہے ۔
دوسری جانب ریپبلکن پارٹی کی جانب سے بزنسز (کاروباروں ) کے واجبات کے حوالے سے ریلیف مانگا جا رہا ہے جس پر ڈیموکریٹس کو اختلافات ہیں ۔
کورونا ریلیف پیکج کے حوالے سے واشنگٹن میں ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے سپیکر نینسی پلوسی ، سینٹ میں اقلیتی لیڈر چارلس شومر جبکہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے سینٹ میں اکثریتی لیڈر سینیٹرمچ میکانل اور ایوان نمائندگان میں اقلتی لیڈر کیون میکارتھی میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ۔
اردونیوز کی رپورٹ کے مطابق دونوں جماعتوں کی قیادت کا کہناہے کہ وہ کورونا ریلیف پیکج کے حوالے سے کوئی نہ کوئی اتفاق رائے (ڈیل) پیدا کرنے سے پہلے کرسمس اور نئے سال کی چھٹیوں کے لئے اپنے گھروں کو واپس نہیں جائیں گے۔ریپبلکن اور ڈیموکریٹس قیادت کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں میں اپنے ان مطالبات سے پیچھے ہٹنے کے حوالے سے پیش رفت ہو رہی ہے کہ جس پر انہیں ایک دوسرے سے اختلاف ہے ۔ یہ پیش رفت کورونا امدادی پیکج کی منظوری کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ڈیل کے تحت امریکہ میں بے روز گار ہونے والے افراد کو ”ان امپلائمنٹ بینیفٹس“ کی مدد میں بارہ ہفتوں کے لئے تین سو ڈالرز فی ہفتہ ملنے کا امکان ہے ۔ریلیف پیکج میں چھوٹے کاروباروں کے لئے ”پے چیک پروٹیکشن پروگرام“ کے حوالے سے فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں اور اس اقدام کا مقصد چھوٹے کاروباروں میں کام کرنے والے ملازمین کے روزگار کو بچانا ہے ۔ مجوزہ ریلیف پیکج میں امریکہ میں ویکسین کی تقسیم کےلئے فنڈز مختص کئے جائیں گے
سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق مجوزہ ڈیل میں چھ سو ڈالرز فی کس سٹیمو لس چیک بھی شامل ہونے کا امکان ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ مجوزہ پیکج میں سٹیٹ اور لوکل گورنمنٹ کےلئے فنڈز مختص نہیں ہوں گے
NEW YORK—Mayor Bill de Blasio today issued the following statement on stimulus negotiations in Congress:
“Direct payments to people are a step in the right direction, but a deal that sidelines local aid is a deal that sidelines our recovery. Congress must work together to provide funding for localities to ensure public services can remain intact. Local governments like New York City are in the midst of fighting back COVID-19, and without local aid, this deal fails to meet the moment.”