”کوپو“ فوڈ پینٹری : ہزاروں افراد میں اشیاءخوردونوش کی تقسیم کا سلسلہ جاری
”کوپو“کے زیر اہتمام مستحق نیویارکرز میں اشیاءخوردونوش کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے لیکن کرونا وائرس وبا کی وجہ سے پیدا ہونیوالی معاشی مشکلات میں اضافہ کی وجہ سے نیویارکرز کی ضروریات بھی بڑھ گئی ہیں
اسی صورتحال کے پیش نظر’ کوپو“ نے بھی نیویارکرز میں اشیاءخوردونوش کی تقسیم کے سلسلے کو بھی بڑھا دیا گیا ہے، اب تک ہزاروں افراد میں اشیاءخوردونوش تقسیم کی جا چکی ہیں اور تقسیم کا یہ سلسلہ جاری ہے
بورو پریذیڈنٹ بروکلین ایرک ایڈمز، کمیونٹی بورڈ 14 کے چئیرمین ایڈ پاول اور کمیونٹی بورڈ مینیجر شان کیمبل سمیت اہم شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی اور شرکاءمیں اشیاءخوردونوش تقسیم کیں
نیویارک (اردونیوز ) کونسل آف پیپلز آرگنازیشن (کوپوCOPO) کے زیر اہتمام گذشتہ ایک عرصے سے مستحق نیویارکرز میں اشیاءخوردونوش کی فوڈ پنٹری کے ذریعے تقسیم کا سلسلہ جاری ہے لیکن گذشتہ چار ماہ سے کرونا وائرس وبا کی وجہ سے پیدا ہونیوالی معاشی مشکلات میں اضافہ کی وجہ سے معاشی مشکلات کے شکار نیویارکرز کی ضروریات بھی بڑھ گئی ہیں۔
اسی صورتحال کے پیش نظر’ کوپو“ کی جانب سے بھی نیویارکرز میں اشیاءخوردونوش کی تقسیم کے سلسلے کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ اب تک ہزاروں افراد میں اشیاءخوردونوش تقسیم کی جا چکی ہیں اور تقسیم کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کو کوپو کی فوڈ پنٹری میں سینکڑوں کی تعداد میں کونی آئی لینڈ ایونیو آفس کے باہر لوگ آئے اور ان میں بڑی تعداد میں اشیاءخوردونوش تقسیم کی گئیں۔ اس تمام کام کو کوپو کے پریذیڈنٹ محمد رضوی اور ان کے ساتھ موجود کوپو کے ٹیم ارکان اور والنٹئیر ز نے یقینی بنایا۔
بورو پریذیڈنٹ بروکلین ایرک ایڈمز، کمیونٹی بورڈ 14 کے چئیرمین ایڈ پاول اور کمیونٹی بورڈ مینیجر شان کیمبل نے بھی خصوصی شرکت کی اور شرکاءمیں اشیاءخوردونوش تقسیم کیں۔”کوپو “ کے زیر اہتمام ہفتے میں دو باراشیاءخوردو نوش تقسیم کی جاتی ہیں لیکن جمعہ کو اشیاءکی تقسیم کے سلسلے کا بڑے پیمانے پر انعقاد کیا جاتا ہے۔حسب معمول جمعہ کو مقررہ وقت سے پہلے اشیاءخوردو نوش حاصل کرنے والوں کی طویل قطار لگ جاتی ہیں جنہیں ”کوپو“ ٹیم کے درجن بھر سے زائد ارکان مستعدی کے ساتھ اشیاءفراہم کرتے ہیں ۔
بورو پریذیڈنٹ بروکلین ایرک ایڈمز، کمیونٹی بورڈ چئیرمین ایڈ پاول نے محمد رضوی سمیت ”کوپو“ ٹیم کے ارکان کا بھرپور طریقے سے ہاتھ بٹایا اور ان کے ساتھ مل کر اشیاءتقسیم کیں ۔ تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس سلسلے میں سینکڑوں کی تعداد میں مستحقین میں ضروریات زندگی کی اشیاءتقسیم کی گئیں ۔
بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز نے ”کوپو“ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں جو لوگ بھی معاشی و دیگر مشکلات کے شکار نیویارکرز کی مدد کررہے ہیں، ان کا کردارقابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے ۔ مشکلات کو دور کرکے نیویارک میں نظام زندگی کو ایک بار پھر رواں دواں کرنا ہے ۔سیاہ فام تحریک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مساوات اور انصاف کو یقینی بنانا ہے ۔ ان اقدار کی بالا دستی کے لئے آواز بلند کرنا جمہوری و بنیادی حق ہے لیکن کسی کو اس جمہوری و پرامن تحریک میں اپنے مذموم مقاصد کے حصول و شرپسندی کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے ۔
”کوپو“ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد رضوی نے کہا کہ ”کوپو“ انشاءاللہ مشکلات کے شکار نیویارکرز کی ہر ممکن مدد کے لئے اپنا کردار جاری رکھے گی ، ہم نے اشیاءخوردونوش کی تقسیم کے سلسلے کو بڑھادیا ہے۔ بلا امتیاز ہر ایک میں یہ اشیاءتقسیم کی جا رہی ہیں ۔
کونی آئیلینڈ ایونیو بروکلین پر ”کوپو“ کے دفترکے سامنے اشیاءخوردو نوش حاصل کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ مشکل کے اس وقت میں مدد کی اہمیت ہے اور وہ ان خدمات کی قدر کرتے ہیں ۔