پاکستان
قونصل جنرل نیویارک کا نام سامنے آگیا !
جو نام زیر غور ہیں ان میں دفتر خارجہ میں تعینات ڈائریکٹر جنرل چائنا محترمہ عائشہ عباس کا نام سرفہرست ہے، فیصلے کو وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی جانب سے حتمی شکل دی جائے گی
نیویارک (اردو نیوز )راجہ علی اعجاز کی سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کے طور پر تعیناتی کے بعد نیویارک میں خالی ہونے والے قونصل جنرل کے عہدے پر دفتر خارجہ اسلام آباد سے ایک خاتون سفارتکار کو قونصل جنرل تعینات کئے جانے کا امکان ہے ۔اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جو نام زیر غور ہیں ان میں دفتر خارجہ میں تعینات ڈائریکٹر جنرل چائنا محترمہ عائشہ عباس کا نام سرفہرست ہے تاہم قونصل جنرل کی تعیناتی کے فیصلے کو وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی جانب سے حتمی شکل دی جائے گی ۔واضح رہے کہ راجہ علی اعجاز کے بعد نعیم چیمہ نیویارک میں پاکستان کے قائمقام قونصل جنر ل کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔