" "
بین الاقوامیامیگریشن نیوز

کانگریس وومین شیلا جیکسن لی کو کینسر کے مرض کی تشخیص

Congresswoman Sheila Jackson Lee Announces Pancreatic Cancer Diagnosis, Vows to Continue Public Service

پاکستان کی دوست امریکی کانگریس وومین شیلا جیکسن لی نے پنکراز کینسر کی تشخیص کا خود اعلان کیا

ٹیکساس (محسن ظہیر سے) امریکی ایوان نمائندگان کی سینئر رکن کانگریس وومین شیلا جیکسن لی کینسر کے مرض کا شکار ہو گئی ہیں ۔ کانگریس وومین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ ڈاکٹرز نے انہیں پنکراز کینسر کی تشخیص کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کینسر کے مرض کا علاج شروع ہو گیا ہے ۔ انہوں نے اپنے ووٹرز، سپورٹرزا ور چاہنے والوں سے استدعا کی ہے کہ وہ انہیں اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔ کانگریس وومین لی کی جانب سے جاری کردہ بیان میںمزید کہا گیا ہے کہ میرا اپنے خدااور انسانیت کی خدمت پر اعتقاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے علاج کے دوران اپنے ووٹرز ، سپورٹرزا ور پارٹی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔

واضح رہے کہ کانگریس وومین شیلا جیکسن لی ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک دوست کانگریس وومین کے طور پر جانی جاتی ہیں ۔و ہ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کاکس کی شریک چئیرپرسن بھی ہیں اور انہوں نے یو ایس کانگریس میں ہمیشہ پاکستان کے حق میں آواز بلند کی ۔ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد کانگریس وومین لی نے پاکستان کا خصوصی دورہ کیا، سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا اور پاکستان کی زیادہ سے زیادہ امداد کے لئے کانگریس میں آواز اٹھائی ۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی بالخصوص ٹیکساس میں بسنے والی کمیونٹی، واشنگٹن میں پاکستانی ایمبسی اور پاکستانی سفیر مسعود خان سمیت اہم شخصیات نے کانگریس وومین شیلالی کی جلد از جلد اور کامل صحت یابی کے لئے دعا کی ہے اور ان کے لئے اپنی پرخلوص تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

Congresswoman Sheila Jackson Lee Announces Pancreatic Cancer Diagnosis, Vows to Continue Public Service

Related Articles

Back to top button