پاک ، امریکہ تعلقات ،کانگریس مین ٹام شوازی اور پاکستانی کمیونٹی میں خصوصی ملاقات کا اعلان
Pakistani Americans to Host Event with Congressman Tom Suozzi on Strengthening US-Pakistan Relations and Community Issues
پاک امریکہ تعلقات سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کے اہم امور پر کانگریس مین ٹام شوازی سے بات چیت کے لئے لانگ آئی لینڈ میں خصوصی کمیونٹی میٹنگ کا اعلان
نیویارک ( اردو نیوز ) پاک امریکہ تعلقات سمیت نیویارک میںبسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے اہم امور پر کانگریس مین (ڈیموکریٹ، نیویارک ) اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خصوصی ملاقات 26مئی کو ہو گی ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کانگریس مین ٹام شوازی لانگ آئی لینڈ، نیویارک کے جس کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے منتخب ہوئے ہیں، اس ڈسٹرکٹ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی بڑی تعداد بستی ہے ۔
نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رہنما و عمائدین پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری لانے کے لیے متحرک ہیں اور یہ جاننا چاہتے ہیں کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے میں پاکستانی امریکی کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔اس سلسلے میں سیاسی ، معاشی اور اقتصادی ترقی کی سمجھ بوجھ رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے 26 مئی بروز اتوار کو لانگ آئی لینڈ میں کانگریس مین ٹام سوازی کے ساتھ ایک اہم ملاقات کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی کمیونٹی قائدین کا کہنا ہے کہ پاکستان کئی دہائیوں سے انسداد دہشت گردی، اسمگلنگ، پھیلاؤاور اقتصادی ترقی میں امریکا کا اہم اتحادی رہا ہے۔میٹنگ میں حالیہ علاقائی اور عالمی پیش رفت کی روشنی میں پاکستان کے ماضی کی طرح خطے میں استحکام، سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بنانے میں اہم کردار پر تبادلہِ خیال کیا جائے گا۔
توقع ہے کہ کانگریس مین ٹام سوازی اس میٹنگ سے خطاب اور اپنے پاکستانی امریکی حلقوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے امریکی مفادات کو مزید آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔واضح رہے کہ ٹام سوازی پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقا ت کے حامی رہے ہیں، اس کے علاوہ مختلف مواقع پر انسانی امداد کی فراہمی، معاشی ترقی میں مدد اور جمہوریت کی حمایت کے لیے پاکستان کی حمایت کے لیے متعدد بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔
Pakistani Americans to Host Event with Congressman Tom Suozzi on Strengthening US-Pakistan Relations and Community Issues