امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز
ٹام شوازی کا ایک بار پھر کانگریس کا الیکشن لڑنے کا اعلان
آئندہ سال ٹام شوازی اور ڈیموکریٹ پارٹی کوشش کرے گی کہ اپنی کھوئی ہوئی نشست دوبارہ حاصل کر سکیں
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک کی سفک کاونٹی ، لانگ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق ڈیموکریٹک کانگریس مین آئندہ سال 2024میں ایک بار پھر کانگریس کا الیکشن لڑٹنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹام شوازی جنہوں نے گذشتہ سال گورنر کے الیکشن کے دوران اپنی کانگریس کی نشست پر دوبارہ الیکشن نہیں لڑا تھا، نے اب فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ سال ایک بار پھر یو ایس کانگریس میں پہنچنے کے لئے طبع آزمائی کریںگے ۔
ٹام شوازی کی خالی کردہ سیٹ ریپبلکن پارٹی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی اور اب آئندہ سال ٹام شوازی اور ڈیموکریٹ پارٹی کوشش کرے گی کہ اپنی کھوئی ہوئی نشست دوبارہ حاصل کر سکیں ۔