کانگریس مین پیٹر کنگ کا کانگریس کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان
نیویارک کے مضافاتی علاقے سفک کاونٹی سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن کانگریس مین پیٹر کنگ کے کے اچانک اعلان نے سب کو حیران کر دیا
فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گذارنا چاہتا ہوں ، 2020الیکشن میں امیدوار نہیں ہوں گا،پیٹر کنگ، ڈیموکریٹس پارٹی نے پیٹر کنگ کی سیٹ پر نظریں جما لیں
نیویارک (اردو نیوز )نیو یارک کے ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے اہم کانگریس مین پیٹر کنگ نے اعلان کیا کہ وہ 2020 میں دوبارہ انتخاب نہیں کریں گے۔اپنی اہلیہ اور پوتے پوتیوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا حوالہ دیتے ہوئے ، ریپبلیکن سیاست دان کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی طور پر سرگرم رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے عہدے پر اپنی مدت پوری کریں گے اور اپنے لانگ آئی لینڈ کے حلقہ نیابت کے عوام کی خدمت کریں گے۔نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ایک اعتدال پسند ریپبلکن ریپٹر پیٹر کنگ نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ گزارنے کے لئے زیادہ وقت دیتے ہوئے 2020 میں دوبارہ انتخاب نہیں کریں گے۔
پیٹر کنگ کا کہنا تھا کہ ان کے لئے یہ آسان فیصلہ نہیں تھا۔ لیکن ہر چیز کا ایک وقت ہوتاہے ۔ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں۔پیٹر کنگ کے مذکورہ اعلان کے بعد ڈیموکریٹس نے ان کی خالی ہونے والی نشست پر نظریں جما لی ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ وہ اس کانگریشنل ڈسٹرکٹ میں اپنے امیدوار کو کامیاب کروائیں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہاو¿س ڈیموکریٹس نے 2018 کے الیکشن میں ایوان نمائندگان میں اکثریت کو واپس لے لیاتھا ، اور وہ اپنی اکثریت کا دفاع کرنے اور مضافاتی اضلاع میں نئی سیٹوں پر قبضہ کرنے کے درپے ہیں جسے وہ ٹرمپ کے خلاف ردعمل کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔
امریکہ میں شہروں کے مضافاتی علاقے کہ جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپلکن پارٹی کی اکثریت کی حمایت حاصل ہوئی تھی ، میں اب دونوں یعنی کہ صدر ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کی سیاسی سپورٹ میں کمی کے اشارے آرہے ہیں ۔ایسا ہی حلقہ کانگریس مین پیٹر کنگ کا ہے۔ لہٰذا پیٹر کنگ کے بعد اس کانگریشنل حلقے میں اپنی جیت کو برقراررکھنے کے لئے ریپبلکن پارٹی کو فکر مند ہونا پڑے گا جبکہ ڈیموکریٹس کی جانب سے ایک موقع پیدا ہو گیا ہے کہ وہ نیویارک کے مضافات میں ایک اور نشست حاصل کر پائیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دو ہفتے قبل ہونے والے الیکشن میں امریکی ریاستوں ورجینیا اور کنکٹی کٹ کے مضافاتی ووٹرزنے ریاستی حلقوںکے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدواروں کو ترجیح دی ۔
Congressman Peter King