پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں طاہرہ دین اور پاکستانی کمیونٹی کے ایک گروپ کی کانگریس مین نک لالوٹا اور عامر سلطان کی حمایت

Long Island: Tahira Deen, Pakistani Community Rally Support for Congressman Nick LaLota, Aamir Sultan Ahead of Election

لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں طاہرہ دین اور پاکستانی کمیونٹی کے ایک گروپ کی کانگریس مین نک لالوٹا اور عامر سلطان کی حمایت
الیکشن سے چند روز قبل طاہرہ دین اور نواب دین کی رہائشگاہ پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی

نیویارک ( اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما اور ”پاور“تنظیم کی سربراہ طاہرہ دین اور نواب دین کے زیر اہتمام سفک کاو¿نٹی ، لانگ آئی لینڈ ( نیویارک ) کے فرسٹ کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے دوسری ٹرم کے لئے کانگریس کے امیدوار کانگریس مین نک لالوٹا اور نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے پاکستانی نژاد امریکی امیدوار عامر سلطان کی حمایت کا اعلان کیا گیا ۔ الیکشن سے چند روز قبل طاہرہ دین اور نواب دین کی رہائشگاہ پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔ تقریب میں نظامت کے فرائض اعجاز بخاری نے ادا کئے
کانگریس مین نک لالوٹا نے پاکستانی کمیونٹی کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔ عامر سلطان نے کمیونٹی ووٹرز پر زور دیا کہ وہ پانچ نومبر کو ہر صورت نہ صرف خود بلکہ اپنے اہل خانہ اور دوست احباب کے ساتھ مل کر ووٹ ڈالیں ۔
طاہرہ دین کا کہنا تھا کہ نک لالوٹا کے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں ۔ وہ کمیونٹی کو بہتر انداز میں سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نک لالوٹا دوسری بار کانگریس مین منتخب ہونے کے بعد یو ایس کانگریس میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی جو کہ ان کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ میں بڑی تعداد میں آباد ہے ، کی موثر نمائندگی کریں گے ۔

Long Island: Tahira Deen, Pakistani Community Rally Support for Congressman Nick LaLota, Aamir Sultan Ahead of Election

https://www.facebook.com/share/p/1Ag2DJmhPe/

Related Articles

Back to top button