پاکستان

ایک اور 1,400ڈالرز کا کورونا امدادی چیک ملنے کے امکانات پیدا ہو گئے

امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں ، ایوان نمائندگان اور سینٹ میں بجٹ ریزولوشن کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد صدر جو بائیڈن کے 1.9کھرب ڈالرز کے کورونا امدادی پیکج کی منطوری کی طرف اہم پیش رفت ہوئی ہے

واشنگٹن (اردونیوز ) امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں ، ایوان نمائندگان اور سینٹ میں بجٹ ریزولوشن کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد صدر جو بائیڈن کے 1.9کھرب ڈالرز کے کورونا امدادی پیکج کی منطوری کی طرف اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سینٹ میں بجٹ ریزولوشن کی منظوری سے ڈیموکریٹس کےلئے ریپبلکنز کی حمایت کے بغیر بھی پیکج کی منظوری کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔
مزید براآن اب سینٹ میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن میں ووٹس برابر بھی ہوئے تو وائس پریذیڈنٹ کمالا ہیرس جو کہ بالحاظ عہد ہ سینٹ کی پریذیڈنٹ بھی ہیں ، نے اپنا ٹائی بریکر ووٹ استعمال کر کے بجٹ ریزلوشن کی منظوری کو یقینی بنایا ۔
ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے اکثریتی وہپ کانگریس مین جم کلائی برن کا یاہو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 1.9کھرب کے کورونا ریلیف پیکج کی مدد سے معیشت کو آگے بڑھانے اور بحران سے نکالنے میں مدد ملے گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ڈیموکریٹس ، کانگریس سے مذکورہ پیکج منظور کروانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو امریکی عوام جلد مدد اور ریلیف کی توقع کر سکتے ہیں ۔کانگریس میں ہونیوالی اس پیش رفت کے بعد کوورنا وائرس کی وجہ سے مشکلات کے شکار امریکی شہریوں کو کورونا امددی پیکج کی مد میں مزید 1,400ڈالرز کے چیک ملنے کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں ۔

 

Related Articles

Back to top button