بین الاقوامی
سابق امریکی سیکرٹری خارجہ کونڈا لیزا رائس کی کتاب پولیٹیکل رسک منظر عام پر آگئی
نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) سابق امریکی سیکرٹڑی خارجہ کونڈا لیزا رائس کی کتاب پویٹیکل رسک شائع ہو گئی ہے ۔اپنی کتاب میں کونڈا لیزا رائس نے سیاسی اقدامات کے کاروباری ادارے اور تنظیموں پر ماضی میں اور اب مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا ہے اور وہ وجوہات بیان کی ہیں کہ جن کی وجہ سے سیاسی اقدامات کے اب کاروباری اداروں پر زیادہ اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔انہوں نے ان عوامل کی بھی نشاندہی کی ہے کہ جن کی وجہ سے سیاسی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔