خبریں

عارف افضال عثمانی کی عمرشریف پر لکھی کتاب ”ہمیں تم سے پیار ہے“ کی تقریب رونمائی

عمر شریف وہ فنکار ہے جو فن کے ہر شعبہ میں دسترس رکھتے ہے۔ ہمیں اپنے فنکاروں ، کھلاڑیوں ا ور ہیروز کو ان کی زندگی میں باور کرانے کی ضرورت ہے،عارف افضال

تقریب میں عمر شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، عارف افضال عثمانی کی محبت کا شکرئیہ ادا کیا ، ماں ہسپتال کےلئے چاہنے والوں سے ہر ممکن مدد کی اپیل کی
ممتاز فنکاروں جاوید شیخ ، بہروز سبزوای، نیمہ گرج ، زیبا شہناز ،آفتاب عالم ،شہزاد ، رضا عارف مراد ،رﺅف لالہ ،جمیل راجو ،اولمپئن اصلاح الدین اور اولمپئن سمیع اللہ کی شرکت

کراچی(نمائندہ خصوصی) معروف صحافی عارف افضال کی جانب سے دنیائے کامیڈی کے عظیم فنکار عمر شریف کے بارے میں لکھی گئی کتاب ”ہمیں تم سے پیار ہے“ کی تقریب رونمائی یہاں منعقد ہوئی جس میں اہم صحافیوں، فنکاروں، اور اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور عمر شریف کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمر شریف نے کہا کہ میرے لئے سب سے بڑے ایوارڈ کی حیثیت ، لوگوں کی محبت ہے ۔
لیجنڈری کامیڈین عمر شریف نے معروف صحافی عارف افضال عثمانی کی تصنیف نو ” ہمیں تم سے پیار ہے“ کی تقریب رونمائی میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔انہوں نے کہا میں اس اعزاز کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ لیکن مجھ سے۔ پہلے اس قسم کی کتابیں۔ معین اختر ، لہری ، نرالہ، اور منور ظریف صاحب کے حوالے سے لکھی جانی چاہئے تھیں۔ ا مید ہے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔ اور دیگر فنکاروں پر اس قسم کی کتابیں منظر عام پر آئیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماں ہسپتال صرف میری ماں کے حوالے سے نہیں ہے بلکہ یہ دنیا بھر کی ماﺅں کے لئے ہے۔ اس لئے میں نے اس کا نام اپنی ماں کے نام پر نہیں رکھا۔ تقریب کے صدر معروف سماجی ملن فارما کے سربراہ سردار یاسین ملک نے کہا عمر شریف کے ماں ہسپتال کیلئے ہر قسم کا تعاون فراہم کریں گے۔ ہسپتال بنانا آسان ہے چلانا مشکل ہے۔ عارف افضال مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے عمر شریف کے حوالے سے یہ خوبصورت اور اہم کتاب لکھی۔ کراچی ہونیوالی اس خصوصی تقریب میں مہمانوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ جس میں ممتاز فنکاروں جاوید شیخ ، بہروز سبزوای، نیمہ گرج ، زیبا شہناز ،آفتاب عالم ،شہزاد ، رضا عارف مراد ،رﺅف لالہ ،جمیل راجو ،اولمپئن اصلاح الدین اور اولمپئن سمیع اللہ بھی شامل تھے۔
تمام مقررین نے عمر شریف اور کتاب کے مصنف عارف افضال عثمانی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ عارف افضال نے یہ کتاب لکھ کر بہت اہم قدم اٹھایا ہے۔ یہ سلسلہ آگے بڑھنا چاہئے۔ کیونکہ اب ہمارے پاس عمر شریف کے سوا بچا ہی کیا ہے۔ عمر کی وجہ سے معاشرے میں مسکراہٹ برقرار ہے۔
ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم عمر شریف کے دور میں زندہ ہیں۔ اس خصوصی تقریب کی نظامت پروفیسر سلیم مغل نے انجام دیں۔ پبلسٹی چینل کے نعیم قریشی نے قریب کا اہتمام کیا تھا۔ عارف افضال نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا عمر شریف وہ فنکار ہے جو فن کے ہر شعبہ میں دسترس رکھتے ہے۔ ہمیں اپنے فنکاروں ، کھلاڑیوں ا ور ہیروز کو ان کی زندگی میں باور کرانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں آپ سے پیار ہے۔ دنیا سے گزر جانے کے بعد جھوٹی محبتوں کا شور جمانا فضول ہے۔ جتنا ہو سکے ان کو محبت اور خوشیاں بانٹیاں اور اس کام آغاز اپنے گھر سے کریں۔

Related Articles

Back to top button