سی این این نیوز چینل کے پریذیڈنٹ عہدے سے مستعفی ہو گئے
میری ایک ساتھی جو کہ میرے ساتھ گذشتہ بیس سالوں سے کام کررہی تھی ، سے میرے تعلقات تھے جو کہ جن کے بارے میں مجھے بر وقت مطلع کیا جانا چاہئیے تھا ،جیف زوکر
نیویارک (اردونیوز ) امریکہ کے مشہور نیوز ٹی وی چینل سی این این (CNN) کے پریذیڈنٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ پریذیڈنٹ جیف زوکر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ اپنی ایک ساتھی ورکر کے ساتھ تعلقات جو کہ باہمی مرضی سے قائم تھے ، کو پوشیدہ رکھنے پر دیا۔سی این این کے پریذیڈنٹ جیف زوکر کے استعفے کی تہلکہ خیز خبر ، سی این این کے اینکر پرسن کر س کومو کو چینل سے ہٹائے جانے کے دو ماہ کے بعد سامنے آئی ہے ۔
واضح رہے کہ کرس کومو پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے کورونا وبا کے دوران سینئر سٹیزن کی اموات سے متعلق معلومات کو چھپانے کے الزام کا سامنا کرنے والے اپنے بھائی اور نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کی بس اتنی مد د کی تھی کہ ان کی رہنمائی کی تھی کہ وہ اس معاملے کو کیسے میڈیا میں ہینڈل کریں ۔
مستعفی ہونے والے سی این این کے پریذیڈنٹ نے اپنے ساتھیوں کے نام اپنے استعفے کی بھیجی گئی ای میل میں کہا کہ میری ایک ساتھی جو کہ میرے ساتھ گذشتہ بیس سالوں سے کام کررہی تھی ، سے میرے تعلقات تھے جو کہ جن کے بارے میں مجھے بر وقت مطلع کیا جانا چاہئیے تھا ۔ سی این این کی انتظامیہ کی جانب سے نیٹ ورک کے پریذیڈنٹ جیف زوکر کا استعفیٰ قبول کر لیا گیا ہے ۔