اوورسیز پاکستانیز

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے آئینی و قانون مقام کا احترام کیاجائے،نسیم گلگتی

خالد خورشید کوئی سلیکٹڈ وزیر اعلیٰ نہیں ، اسے گلگت بلتستان کے عوام نے منتخب کیا ہوا ہے ، گرفتاری یا نظر بندی قابل قبول ہو گی ، نسیم گلگتی

نیویارک (اردونیوز ) سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے چئیرمین نسیم گلگتی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے ساتھ گلگت بلتستان کے عوام اور اورسیز کمیونٹی اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔ اپنے بیان میں نسیم گلگتی نے کہا کہ خالد خورشید کوئی سلیکٹڈ وزیر اعلیٰ نہیں بلکہ اسے گلگت بلتستان کے عوام نے منتخب کر رکھا ہے ۔ اس کے آئینی و قانونی مقام کا خیال رکھا جائے۔

Naseem Gilgiti, Chairman Soni Watan Gilgit Baltistan USA

https://youtu.be/xSNj_SbXwCw

نسیم گلگتی نے کہا کہ امریکہ میں میں ہمیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی نظر بندی اور گرفتاری کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئیں جس سے پوری کمیونٹی میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بڑے حساس ہیں ، و ہ اپنے نمائندے کے خلاف کسی بھی قسم کی سیاسی انتقامی کاروائی کو برداشت نہیں کریں گے ۔

نسیم گلگتی نے کہا کہ ہم امریکہ میں بسنے والی گلگت بلتستان کی کمیونٹی وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انشاءاللہ آئندہ سال یوم گلگت بلتستان میں شرکت کے لئے انہیں دورہ امریکہ کی دعوت دیں گے ۔

Related Articles

Back to top button