" "
پاکستان

کلاڈیا شین بام میکسیکو کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر منتخب

Claudia Sheinbaum Becomes Mexico's First Female President in Historic Landslide Victory, Continuing Lopez Obrador's Legacy

 پیشے کے اعتبار سے ماحولیاتی سائنسدان اور میکسیکو سٹی کی سابق مئیر کلاڈیا شین بام اور اُن کی جماعت کو الیکشن میں بھاری اکثریت حاصل ہوئی ہے

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکہ کے ہمسائے میں واقع ملک، میکسیکو کی تاریخ میں، عوام نے پہلی بار ایک خاتون کلاڈیا شین بام کومیکسیکو کی پہلی خاتون صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے ۔ پیشے کے اعتبار سے ماحولیاتی سائنسدان کلاڈیا شین بام اور اُن کی جماعت کو الیکشن میں بھاری اکثریت حاصل ہوئی ہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شمالی اور جنوبی امریکہ کے تین اہم ممالک امریکہ ، میکسیکو اور کینیڈا میں کلاڈیا شین بام، پہلی خاتون ہے کہ جو صدر منتخب ہوئی ہیں۔میکسکیو کی نو منتخب صدر کلاڈیا شین بامکا کہن اہے کہ میرے لئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ دو سو سالہ تاریخ میں پہلی صدر بننے جا رہی ہوں ۔

واضح رہے کہ امریکہ اور کینیڈا کی تین سو سے زائد سالہ تاریخ میں نارتھ امریکہ کے یہ دونوں ممالک ابھی تک کسی خاتون کو صدر منتخب نہیںکر سکے۔امریکہ میں پانچ نومبر کو صدارتی الیکشن ہونے جا رہے ہیں جو کہ اس لحاظ سے تاریخی ہیں کہ ان میں امریکی تاریخ کے عمر رسیدہ ترین امیدواران جو بائیڈن (ڈیموکریٹ) اور ڈولنڈ ٹرمپ (ریپبلکن ) امیدواران ہیں۔ جو بائیڈن ، امریکی تاریخ کے عمر رسیدہ ترین صدر ہیں جو کہ دوسری ٹرم کے لئے الیکشن لڑررہے ہیں جبکہ پہلی ٹرم کے بعد دوسری ٹرم میں ہارنے والے ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر وائٹ ہاو¿س میں پہنچنے کے لئے طبع آزمائی کررہے ہیں ۔ دونوں میں سے جو بھی صدر منتخب ہوگا ، وہ امریکہ کا عمر رسیدہ ترین صدر بننے کا ریکارڈ بھی قائم کرے گا۔

 

Claudia Sheinbaum Becomes Mexico’s First Female President in Historic Landslide Victory, Continuing Lopez Obrador’s Legacy

Related Articles

Back to top button